Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

محکمہ تعلیم سندھ کا نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا بھی اعلان، فیل طلبہ کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے

By Akhtar Rasool
جون 16, 2021 1 Min Read
محکمہ تعلیم سندھ کا نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کا بھی اعلان، فیل طلبہ کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گےپر تبصرے بند ہیں

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے

ترجمان کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جولائی میں دسویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے، اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے

تمام امتحانات میں صرف اختیاری مضامین کے پیپرز ہوں گے۔ جب کہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولوں میں ہوں گے، تاریخ کا اعلان اسکول اپنے طور پر کر سکیں گے

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امتحانات کے 45 روز کے بعد پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ نویں اور گیارہویں کے نتائج کا اعلان دسویں اور بارہویں کے بعد کیا جائے گا

اختیاری مضامین میں اگر کوئی طالبعلم فیل ہوتا ہے تو اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے اور لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے

جب کہ تھیوری امتحانات کے بعد ہی پریکٹیکل امتحانات لئے جائیں گے، پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے.

Tags:

classes examEleventhNinth
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ثناءﷲ زہری اور عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں؟

Next

ایشیا میں دل کی بیماریاں وبا کی طرح پھیل رہی ہیں، تحقیق

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme