شبِ آوارگی (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
مسز رچرڈ نے ڈیزی کے فلیٹ پر دستک دینے سے پہلے بال سنوارے پھر گھڑی میں وقت دیکھا، شام کے ساڑھے سات بج رہے تھے، ”ڈیزی ڈارلنگ“ مسز رچرڈ نے دروازے پر دستک دیتے ہوئے کسی بچّی کی طرح چلا کر کہا، ”سمبا کھیلنے کا وقت ہو گیا ہے۔“ اپنے فلیٹ میں سنگھار میز کے…
ہوشیار بُڑھیا (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
کام شروع کرنے سے پہلے اس نے اپنے تینوں ساتھیوں کو ڈنر پر بلایا۔ الزامور خوب اچھی طرح جانتا تھا کہ ساتھیوں کو خوش کیے بغیر ان سے کام لینا کس قدر مشکل ہے۔ ”دوستو!“ اس نے اپنا جام اٹھایا، ”ہم لوگوں نے اپنے پلان کا ہر زاویے سے جائزہ لیا ہے، کہیں جھول نہیں…
نیم ایڈریس پلیٹ (ہندی ادب سے ایک افسانہ)
’’کیا نام تھا اس کا؟ اُف بالکل یاد نہیں آ رہا ہے۔۔‘‘ کیدارناتھ نے اپنے اوپر سے لحاف ہٹا کر پھینک دیا اور اٹھ کر بیٹھ گئے۔ ’’یہ کیا ہو گیا ہے مجھے۔۔ ساری رات بیت گئی، نیند ہی نہیں آرہی ہے۔۔ ہوگا کچھ نام وام۔۔ نہیں یاد آتا تو کیا کروں، لیکن نام تو…
کیا آپ ڈاکٹر ہیں؟ (آمریکی ادب سے منتخب افسانہ)
فون بجنا شروع ہوا تو وہ تیزی سے، چپل، پاجامہ اور گاؤن میں ہی اسٹڈی روم سے باہر نکل آیا۔ دس بج چکے تھے، اس لیے کال اس کی بیوی کی ہی ہو سکتی تھی۔ جب وہ ٹاؤن سے کہیں باہر جاتی تھی، اسی طرح، ہر رات شراب پینے کے بعد فون کرتی تھی۔ وہ…
گدا (ایرانی ادب سے منتخب افسانہ)
صحرا۔ بیچوں بیچ میں ایک کنواں، جس کے گرد کانٹوں دار تار کی باڑھ کھنچی ہوئی ہے۔ باڑھ کے سلاخچے کے پاس ایک بڑا سا ڈول رکھا ہوا ہے۔ ڈول پر موٹی رسی لپٹی ہوئی ہے۔ مسافر، تھکا ہارا اور ننگے پاؤں، پتلون قمیص پہنے، پسینے میں تربتر، اسٹیج پر آتا ہے۔ بہت پیاسا…
پُل پر بیٹھا بوڑھا آدمی (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
ایک بوڑھا، جس نے اسٹیل کے کناروں والی عینک پہنی ہوئی تھی اور جس کے کپڑے بہت گرد آلود تھے، سڑک کے کنارے بیٹھا تھا۔۔ یہاں دریا پر کشتیوں والا ایک پل تھا، چھکڑے، ٹرک، مرد عورتیں اور بچے اس پر سے گزر رہے تھے۔ چھکڑوں کو خچر کھینچ رہے تھے، جو پل کی ڈھلوان…
قہوے کی پیالی میں قتل (ایرانی ادب سے منتخب افسانہ)
میں باورچی خانے کی کھڑکی کے پاس نیلوفر کے انتظار میں کھڑی ہوں۔ آٹے اور زعفران کی خوشبو چاروں طرف بکھری ہوئی ہے. آج صبح جاگتے وقت میں نے امی سے کہا: ”رات مجھے بے شمار مردوں کا خواب آیا تھا۔ سب ایک جگہ جمع تھے۔“ امی نے مجھے غصے سے دیکھا اور بولیں…