امدادی تنظیم پر حملہ: اسرائیل کی مدد کا خطرناک امریکی اقدام
غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ایسے ایسے واقعات کی نمو ہو رہی ہے، جو بہت سے چہروں سے نقاب الٹنے کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ چہرے افراد اور شخصیات سے زیادہ حکومتوں اور مملکتوں کے ہیں۔ حکومتوں اور مملکتوں سے زیادہ بین الاقوامی اداروں اور عالمی طاقتوں کے ہیں اور عالمی…
غزہ پر حملے کا ایک محاذ میڈیا بھی ہے
غزہ پر اسرائیلی حملے کو مغرب کے الیکٹرانک میڈیا، بالخصوص امریکی میڈیا نے جس طریقے سے کوریج دی، اس کا جھکاؤ واضح طور پر اسرائیل کی طرف ہے۔ اس واضح جھکاؤ کو کم دکھانے کے لیے اب تک بہت کوششیں کی گئیں جو فی الوقت کامیاب دکھائی نہیں دے رہیں۔ میڈیا وار کی فکری…
غزہ پر اسرائیلی حملوں کی المناک داستان سناتی تصویر، جس میں نظر آنے والے زیادہ تر بچے اب زندہ نہیں ہیں۔۔
اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر مسلسل ظالمانہ حملوں نے سفاکی کی ایسی داستان رقم کی ہے، جس کی تاریخ میں کوئی نظیر ملنا مشکل ہے۔ غزہ کی گنجان آباد گلیوں میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے پورے پورے خاندان صفحہِ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ یہاں مشترکہ خاندانی نظام مضبوط ہونے…
کیرالا میں ریلی سے حماس رہنما کے خطاب پر تنازع، مودی سرکار اور انڈیا کی فلسطین کے متعلق پالیسی کی تاریخ
بھارت کی ریاست کیرالا کے شہر ملاپورم میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی سے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل کی ورچوئل شرکت سے ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت کیرالا سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں…
بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس: گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت میں کیا ہوا؟
گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن عمل درآمد کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے برطانیہ سے حاصل ہونے والی رقم ادائیگیوں میں ایڈجسٹ کرنے پر سوال اٹھایا ہے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے بدھ کو…
اسرائیلی جارحیت، ہسپتال پر حملے کی رسمی مذمت پر فاطمہ بھٹو نے ملالہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستانی سماجی رہنما اور لکھاری فاطمہ بھٹو نے نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو نسل پرست ریاست کہیں فاطمہ بھٹو نے ملالہ یوسف زئی کی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر کیے گئے حملے سے متعلق جاری کی گئی وڈیو کو ری ٹوئٹ…
حماس نے سمارٹ سکیورٹی وال میں کیسے دراندازی کی؟
ایک پیراموٹر (موٹرائزڈ پیرا گلائیڈر) کی قیمت پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں ہے، لیکن سات اکتوبر بروز ہفتہ کی صبح اسرائیل کے خلاف حماس کی تحریک کے غیر معمولی اور اچانک حملے میں یہ سادہ ڈیوائس اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فوجی آپریشن اسرائیل کی…
حماس کے غیرمعمولی حملے اور اسرائیل
سات اکتوبر 2023 مشرق وسطیٰ ہی نہیں دنیا کے لیے ایک غیر معمولی دن ثابت ہونے جا رہا ہے۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی طرف سے اسرائیل پر اس قدر اچانک، حیران کن اور بڑا حملہ ’نارملائزیشن‘ کے پھیلتے عمل میں بہت کچھ ’ابنارمل‘ کر دینے کا ’پوٹینشل‘…