’ایلون مسک کی اسرائیل کے سامنے پیشی‘ ۔۔۔ کیا یہ ’ایکس‘ کو بچانے کی کوشش ہے؟
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک ان دنوں اسرائیل کے معاملے پر خبروں میں ہیں اور اس وقت اسرائیل پہنچے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے ساتھ مل کر اس گاؤں کا دورہ کیا، جہاں سات اکتوبر کو حماس کے…
غزہ میں اسرائیل کی اندھی جارحیت نے امریکیوں کو بھی رائے بدلنے پر مجبور کر دیا
اسرائیل کی جانب سے جس بہیمانہ انداز میں غزہ میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بمباری کی جا رہی ہے، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہر، شہری، عمارات، مساجد، گرجا گھر، ہسپتال، ایمبولینسیں اور لٹے پٹے تباہ حال فلسطینیوں کے کیمپوں تک کچھ بھی اسرائیلی بمباری اور اب…
اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے عرب ممالک میں عوامی مخالفت بڑھنے لگی۔۔
ایک جانب غزہ میں بیس ہزار سے زائد زخمی فلسطینی شہری علاج کے بغیر تڑپ تڑپ کے جینے پر مجبور ہیں، تو دوسری جانب اسرائیل نے ایک بار پھر سنگدلانہ اقدام کرتے ہوئے غزہ کے لیے آنے والی امداد کو مکمل طور پر روک دیا ہے اسرائیل کی متواتر بمباری اور مسلسل محاصرے کی…
اسرائیلی جارحیت: یہ ’کمپنی‘ ایسے نہیں چلے گی!
غزہ پر اسرائیلی بمباری کو تین ہفتے مکمل ہو چکے اور چوتھا ہفتہ جاری ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں اب تک نو ہزار سے زائد فلسطینیوں کی اموات ہو چکی ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور نو عمروں کی ہے۔ عام خیال یہی تھا کہ اسرائیل حماس اور غزہ کو بہت جلد ’سبق…
کیرالا میں ریلی سے حماس رہنما کے خطاب پر تنازع، مودی سرکار اور انڈیا کی فلسطین کے متعلق پالیسی کی تاریخ
بھارت کی ریاست کیرالا کے شہر ملاپورم میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی سے غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل کی ورچوئل شرکت سے ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت کیرالا سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں…
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ہمیں کس سینسر شپ کا سامنا ہے؟
اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ کو تین ہفتے ہو چکے ہیں۔ جمعرات (26 اکتوبر) کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی عوامی ورکرز پارٹی نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ…
جھوٹ کے پاؤں بالکل ہوتے ہیں!
اگر کوئی ایک ملک غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو اپنا اندرونی ایجنڈہ بڑھانے کے لیے چابک دستی سے استعمال کر رہا ہے تو وہ ہے بھارت۔ سات اکتوبر کو جب حماس کے چھاپا ماروں نے جنوبی اسرائیل میں گھس کے کارروائی کی تو ابھی ریت سے اٹھنے والی گرد بھی نہ بیٹھی تھی…
اسرائیل کے قیام میں ہندوستانیوں کا کتنا ہاتھ ہے؟
دہلی کے وسط میں ایک تین مورتی چوک ہے۔ جنوری 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے انڈیا کا دورہ کیا، جس کے دوران انڈین وزیراعظم نریندر مودی انہیں تین مورتی چوک لے گئے۔ وہاں ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور اس چوک کا نام بدل کر ’تین مورتی حیفہ‘…