کامیو کی تشخیص اور سوئم کا پلاؤ!
کبھی کبھی یونہی خیال سا آتا ہے کہ ہم کچھ عجیب سے لوگ ہیں۔ نہ جینا آتا ہے اور نہ مرنا، نہ قربت کا مفہوم جانتے ہیں اور نہ جدائی کا۔۔ ہم پہلے بھی کچھ ایسا ہی سوچا کرتے تھے لیکن وبا میں گزرے ان برسوں نے اس بات اور یقین کو مہمیز کر دیا…