کشمیر کی معدوم ہوتی پن چکیاں اور انہیں چلانے والے ’گھراتی‘
وادی کشمیر میں پن چکی کی ایک اپنی تاریخ ہے۔ آج کے جدید دور میں بھی وادی کے مختلف علاقوں میں پانی سے چلنے والی پن چکیاں قائم ہیں اور آج بھی آٹا پیسنے کا ذریعہ ہیں اسے کشمیری میں آبہ گَرٹَہ، گھرے یا گرٹھ، پشتو میں جرندہ، اردو اور ہندکو میں جندر کہتے ہیں…