میں خط کیوں نہیں پڑھتا؟
ہمارے ساتھ ایک عجیب نفسیاتی معاملہ ہے۔ فی البدیہہ جتنے بڑے جلسے میں جو مرضی گفتگو کروا لیں، لیکن اگر کسی محفل میں لکھی ہوئی تحریر پڑھ کر لوگوں کو سنانی پڑ جائے تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، آنکھوں کے آگے ترمرے ناچنے لگتے ہیں، ہاتھ یوں لرزتے ہیں جیسے موبائل…