بیس سال بعد (امریکی ادب سے منتخب بہترین افسانہ)
پولیس والا علاقے کی نگرانی کی لیے با رعب انداز میں نکل پڑا تھا۔ اس کا یہ رعب عادتاً تھا اور ناظرین کی نظر میں تھوڑا سا ریاکارانہ بھی… رات کے دس بجے تھے، سرد ہواؤں کے جھونکے چل رہے تھے جن میں بارش کی خنکی کا اثر تھا، گلیاں تقریبا خالی ہو چکی تھیں.…