سولہ برس میں بننے والی فلم پاکیزہ جو مینا کماری کی موت سے ’ہٹ‘ ثابت ہوئی
سن 1950ء کی دہائی میں فلمستان سٹوڈیو اور کے آصف کے درمیان ’انار کلی‘ بنانے کے لیے کانٹے کا مقابلہ تھا۔ فلمستان سٹوڈیو نے انتہائی تیز رفتاری سے انارکلی بنا کر اسی نام سے 1953ء میں ریلیز کر دی۔ کے آصف کا خواب مغل اعظم کی صورت میں سات برس بعد سینما کی زینت…