قبیلہ کہانی: تھر کا ریباری قبیلہ، جس نے اپنے ورثے میں صدیوں کا سوگ چُنا۔۔
صحرائے تھر، ہندوستان اور پاکستان کی سرزمینوں پر پھیلا ہوا ایک ایسا خوابیدہ صحرا ہے، جہاں وقت کی روانی جیسے ٹھہر سی گئی ہے۔ یہ صحرا ایک وسیع و عریض ریت کا سمندر ہے، جہاں آسمان زمین سے ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کی سنہری ریت پر سورج کی کرنیں بکھر کر ایک…