شرط (افسانہ)
دکان سے باہر آتے ہی اس کا لچکیلا دروازہ ایک خاص ادا کے ساتھ خود بہ خود بندہوگیا، اس نے مسکرا کر بند دروازے کے شیشوں پر اپنا ہاتھ پھیرا اور سامنے بہتی ہوئی دنیا پر ایک نظر ڈالی۔ دنیا، زندگی سے بھرپور، خوبصورت اور رواں دواں تھی اور اس میں اس قدر حرارت تھی…