ستمگر ستمبر (افسانہ)
اس سال سردی جلدی آ گئی ہے مگر ابھی ٹھنڈی ہوا جسم کو اتنی ناگوار نہیں ہے بس ایک جیکٹ سے کام چل جاتا ہے. میں نے ایک گہری سانس لیتے ہوئے پسنجر سیٹ کے پائیدان سے کافی کا تھرماس اٹھایا ساتھ ہی پلاسٹک کے مربع ڈبے میں سلیقے سے رکھی گئی سینوچ نے بھی…
پھر سے۔۔۔
آج میں نے صبح تڑکے بچوں کو اسکول روانہ کرتے ہی دن کے کھانے کی تیاری شروع کر دی کہ مصمم ارادہ یہی تھا کہ دنوں سے ٹلتے افسانے کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں۔ آج آسانی یوں بھی تھی کہ بختیار کا آفیشل ڈنر ہے، سو میٹھا پکانے کی چھٹی۔ کھانے کہ ہم دونوں میاں…
شاہ دولے کے چوہے
میرا نام رخشندہ بٹ ہے۔ اسی سال میں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی اے کیا ہے۔ میرا خاندان کچھ خاص بڑا نہیں، بےبے، ابا ،دو بھائی اور دو بہنیں۔ میرا یعنی رخشندہ کا نمبر دوسرا ہے، پہلے بھائی آفتاب، پھر میں پھر شہاب اور پھر چھوٹی یعنی تابندہ۔ پنجاب کالونی، جہاں…
Three Naught Three (افسانہ)
تیس سالوں کے بعد میں اپنے سسرال لوٹ آئی تھی۔ جو سچ کہوں تو میں تو اس واپسی کہ حق میں نہیں تھی کہ میں دیارِ غیر میں اپنے دونوں بیٹوں کے قریب رہنے کی آرزو مند تھی۔ ماں ہونا بھی کتنا کٹھن ہے نا!! حالانکہ وہ کل کے بچے جو سوتے ہوئے بھی میرا…
چندر مکھی (افسانہ)
اب تو خیر وہ کیا ہی جیتی ہو گی اور جو بد قسمتی سے جیتی بھی ہوئی تو کوئی ہزار بار مر کر بھی نہ مانے گا کہ یہ پھونس بڑھیا کبھی اپسرا دکھتی تھی نہیں!! اب تو کمپیوٹر میں یہ سہولت موجود ہے کہ کسی بھی تصویر کو سمے کی دھارا موڑ کر وقت…
دوجی واری ماں نئیں لبھدی
میں اکثر حیران ہوتی ہوں کہ انسان اتنا نادان کیسے ہو سکتا ہے کہ جان بوجھ کر خسارہ اکٹھا کرے مگر ایسا ہوتا ہے اور اکثر و بیشتر ہوتا ہے! میں جب میڈیسن سے فارغ ہوئی تو ہاؤس جاب ختم ہوتے ہی مجھے دیس نکالا مل گیا. میں اپنے دل کے سُرور عاقب، جو میرا…
سیٹو اور سنی
کبھی کبھی کوئی یاد بجلی کی طرح کوندتی ہے۔ ایسے ہی آج بیٹھے بٹھائے "سیٹو” یاد آگئی ۔ جاپانیوں کی اصلی عمر جاننا بھی کارِ دشوار ہے کہ یہ نہایت عمر چور ہوتے ہیں۔ ایسی ہی فنکار سیٹو بھی تھی۔ درمیانی قد و قامت، چھریری، چمپئی رنگت۔ بھونرے جیسی کالی…
ملالِ دروں
آنکھیں کھلیں اور ہاتھ میکانیکی انداز میں بیڈ سائیڈ پر پڑے سیل فون کی طرف بڑھا۔ تازہ خبروں کی شہ سرخیاں پڑھتے ہی مجھے گویا چار سو چالیس وولٹ کا جھٹکا لگا۔ یہ متوقع تو تھا مگر پھر بھی مجھے یہ خبر لرزا گئی۔ ہائے کیا دنیا کو میری بد دعا لگ گئی!!! میں عالمِ…