شعیب خان: کراچی انڈر ورلڈ کا وہ کردار جس کے دبئی تک پھیلے ’جوئے کے نیٹ ورک‘ پر ہاتھ ڈالنے کے لیے گورنر کو آرمی چیف تک جانا پڑا
گولی لگتے ہی گردن سے خون کا فوّارہ اُبَل پڑا۔ حلق میں بھر جانے والے خون نے سب انسپیکٹر غلام دستگیر کو دوسری سانس لینے تک کا موقع نہیں دیا۔ حملہ تھا ہی اتنا شدید کہ شعیب خان کی حفاظت پر مامور چار پولیس اہلکاروں میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا اور اب…