زندگی کی صبح (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
”ڈاکٹر! اس کے لیے جگہ نہیں ہے!!“ نرس نے کہا، ”تمام وارڈ بھرے ہوئے ہیں!“ ”کسی نجی کمرے میں جگہ نکال لو!“ سرجن نے اپنا سفید کوٹ اتارتے ہوئے کہا۔ ”نجی کمرے بھی بھرے ہوئے ہیں۔ البتہ اس کمرے میں جگہ ہے جس میں مسٹر میکلوڈ ہیں۔ لیکن انھیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔…
معذرت خواہ لومڑ (عربی ادب سے انتخاب)
ایک دیہاتی علاقے میں چند لومڑیاں اپنے ذریعۂ معاش کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جمع ہوئیں۔ اُس علاقے میں ان کا کھانا بہت کم رہ گیا تھا اور کئی لومڑیاں تو رات کا کھانا کھائے بغیر ہی سو جاتی تھیں۔ ایک لومڑ نے کہا: ”آج کل سبھی مرغیاں غير متزلزل اور تالا لگے…
وہ جو دیوار کو نہ چاٹ سکے۔۔۔ (اُردو ادب سے منتخب تمثیلی افسانہ)
پھر یہی ہوا کہ یاجوج ماجوج رات بھر دیوار کو چاٹا کیے۔۔ یہاں تک کہ دیوار تحلیل ہوتے ہوتے انڈے کے چھلکے کی مانند ہو گئی اور پھر یاجوج ماجوج تھک گئے اور انہیں نیند آنے لگی اور وہ یہ کہہ کر سو گئے کہ باقی دیوار صبح کو چاٹیں گے۔۔ مگر جب وہ صبح…
دلی کی سیر
’’اچھی بہن ہمیں بھی تو آنے دو‘‘ یہ آواز دالان میں سے آئی اور ساتھ ہی ایک لڑکی کرتے کے دامن سے ہاتھ پونچھتی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی۔ ملکہ بیگم ہی پہلی تھیں جو اپنی سب ملنے والیوں میں پہلے پہل ریل میں بیٹھی تھیں۔۔ اور وہ بھی فرید آباد سے چل کر دہلی…
گورمکھ سنگھ کی وصیت
پہلے چھرا بھونکنے کی اکا دکا واردات ہوتی تھیں، اب دونوں فریقوں میں باقاعدہ لڑائی کی خبریں آنے لگیں، جن میں چاقو چھریوں کے علاوہ کرپانیں، تلواریں اور بندوقیں عام استعمال کی جاتی تھیں۔ کبھی کبھی دیسی ساخت کے بم پھٹنے کی اطلاع بھی ملتی تھی۔ امرتسر میں قریب…
مصنوعی زیورات (فرانسیسی ادب سے منتخب افسانہ)
مسٹر لینٹین اپنے محکمہ کے ایک آفیسر کے گھر استقبالیہ کی دعوت میں مدعو تھا۔ وہیں اس کی ملاقات ایک نوجوان لڑکی سے ہوئی اور اسی وقت وہ اس لڑکی کی محبت میں سر سے پیر تک ڈوب گیا۔ وہ ایک ٹیکس کلکٹر کی بیٹی تھی، جو کئی سال قبل انتقال کر چکا تھا۔ اب…