Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کے نام پر تنقید, کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی

By Akhtar Rasool
اگست 14, 2021 2 Min Read
0

اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے یہاں رواں سال 21فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اصل نام تاحال نہیں بتایا گیا تھا, اداکارہ کی کتاب ‘پریگننسی بائبل’ کی اشاعت کے بعد صارفین کو علم ہوا کہ سیف اور کرینہ کے بیٹے کا نام  جہانگیرعلی خان  ہے.

سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے نام کو لے کر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب اس حوالے سے کرینہ کپور کا بیان سامنے آیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مثبت سوچ کی حامل انسان ہوں اور خوشیاں اور مثبت سوچ پھیلانا چاہتی ہوں۔ ہماری زندگیوں میں منفی سوچوں اور باتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے.

کرینہ نے مزید کہا دیکھو کووڈ 19 وبائی بیماری نے کیا کیاہے، اس نے دنیا کو قریب کردیا ہے، ہم سب کو یہی سوچنا چاہئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ منفی سوچوں اور تنقیدوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کرینہ نے کہا منفی خیالات اور تنقید سے بچنے کے لیے مجھے اب مراقبہ شروع کرنا ہے۔

واضح رہے کہ تنقید سے بچنے کے لیے سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام کئی ماہ تک لوگوں سے چھپائے رکھا تھا۔ بعدازاں جولائی میں یہ بات عام ہوئی کہ سیف کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے۔ بہرحال حال ہی میں ان کے دوسرے بیٹے کا پورا نام منظر عام پر آیا ہے جو کہ جہانگیر علی خان ہے۔

Tags:

BollywoodKareena KapoorKarina KapoorSaif Ali Khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سفارتی عملے کے بحفاظت انخلا کیلئے امریکی فوجی کابل پہنچ گئے

Next

افغان صدر کی مستعفی ہو کر اہل خانہ سمیت ملک سے بھاگنے کی تیاریاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme