Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا میں سب سے چوڑے تنے والا درخت

By Akhtar Rasool
اگست 17, 2021 2 Min Read
0

میکسیکو سٹی : شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کے شہر اوکساکا سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں

یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن اس کے بارے میں کسی کو نہیں معلوم کہ یہ کب اگایا گیا تھا

اس بارے میں لوگ اپنے بزرگوں سے سنی ہوئی مختلف روایات بیان کرتے ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق اس کی عمر چھ ہزار سال تک بتائی گئی ہے۔ البتہ حالیہ برسوں میں محتاط سائنسی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر چودہ سو سے سولہ سو سال تک پرانا ہوسکتا ہے

مقامی زبان میں اسے ’’ٹیول کا درخت‘‘ کہا جاتا ہے، جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے

پہلے سمجھا جاتا تھا کہ اس جگہ پر کئی درختوں کے تنے آپس میں مل گئے ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے کیے گئے جینیاتی تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ درحقیقت ایک ہی درخت ہے جس کا تعلق، درختوں کی نوع ’’مونٹیزوما سائپرس‘‘ Montenzuma Cypress سے ہے

اس کے تنے کا پھیلاؤ ایک سو اڑتیس فٹ جتنا ہے، جس کا احاطہ کرنے کے لیے کم از کم تیس بالغ افراد کو اپنے ہاتھ پھیلا کر، دائرے کی شکل میں اس کے گرد کھڑا ہونا پڑتا ہے

یونیسکو کی جانب سے 2000ع میں اسے عالمی ورثے میں شامل کر لیا گیا تھا، جس کے بعد سرکاری طور پر اس درخت کی حفاظت ہونے لگی ہے۔ل

اگرچہ ٹیول کے درخت کا تنا خاصا بے ہنگم ہے لیکن محتاط اندازے کے مطابق، اس کا قطر کم از کم چھیالیس فٹ جتنا ضرور ہے

اس کی اونچائی کے معاملے میں بھی ابہام ہے کیونکہ ماضی میں اس کی اونچائی ایک سو اکتالیس فٹ بتائی جاتی تھی لیکن 2005ع میں لیزر آلات کی مدد سے پیمائش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ اصل میں ایک سو سولہ فٹ اونچا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے اب تک دوبارہ اس کی بلندی نہیں ناپی گئی

ڈیڑھ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانا ہونے کے باوجود، ٹیول کا یہ درخت آج بھی ہرا بھرا ہے اور اس کے تنے کی چوڑائی میں بھی بڑی آہستگی سے، بتدریج اضافہ ہورہا ہے.

Tags:

MexicoTreeTree TrunkTrunkWidest Tree Trunk Mexico
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ پروفائل پکچر پر کلک کرکے اسٹیٹس بھی دیکھا جاسکے گا

Next

سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، یکساں نصاب پر اعتراض

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme