اکشے کی فلم ’بیل باٹم‘ پر بیشتر عرب ممالک میں پابندی، وجہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک

ممبئی : بولیوڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بیل باٹم‘ پر سعودی عرب، قطر اور کویت میں پابندی لگا دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہنگامہ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اداکار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ بھارت اور دیگر چند ممالک میں ریلیز ہو چکی ہے تاہم حقائق کے منافی مواد ہونے کی وجہ سے سعودی عرب، قطر اور کویت نے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے

ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلم کے دوسرے حصے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہائی جیکرز بھارتی طیارے کو دبئی سے لاہور لے جا رہے تھے۔ 1984ع میں پیش آنے والے اصل واقعے کے مطابق متحدہ عرب امارت کے وزیر دفاع نے ذاتی طور پر اس صورتحال کو سنبھالا تھا اور تمام ہائی جیکرز کو گرفتار کرلیا گیا تھا

ذرائع کے مطابق فلم ’بیل باٹم‘ میں بھارتی حکام اور اداکار اکشے کمار کو ہیرو کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس آپریشن کو یو اے ای کے وزیر دفاع سے خفیہ رکھا گیا۔ چنانچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سنسر بورڈز نے فلم کے اس حصے پر اعتراضات اٹھا کر اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہوگی۔

تاہم ابھی تک دیگر ذرائع سے فلم پر پابندی عائد کیے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارت کا سینسر بورڈ ممکنہ طور پر اس فلم کو نمائش کی مشروط اجازت دے دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close