Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

راولپنڈی، اسپتال میں سگی ماں کی اپنے کم سن بچے کومارنے کی کوشش

By Akhtar Rasool
اگست 24, 2021 2 Min Read
0

راولپنڈی : آر آئی سی اسپتال میں سگی ماں کم سن بچے کو مارنے کی کوشش کررہی تھی کہ وارڈ نرس نے موقع پرپہنچ کربچے کی جان بچائی

تفصیلات کے مطابق ثنا نامی خاتون اپنے کم سن بچے ذوالقرنین کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لائی اور اس کا دم گھٹنے کا بتاتے ہوئے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنے کی درخواست کی، جس پر بچے کو اسپتال میں داخل کرکے اس کے علاج معالجے اورپلس مانیٹرنگ شروع کردی گئی

اسپتال کے عملے کے مطابق ڈاکٹرز اور عملے کے کمرے سے باہر جانے پر خاتون نے، جو کچھ دیر پہلے بچے کو تھپکیاں دے رہی تھی، اچانک اپنی چادر بچے کو منہ پر ڈال کر اس کا دم گھوٹنے کی کوشش کی جس پر بچے کی حالت غیر ہونے لگی

عملے کا کہنا ہے کہ یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھے جانے پر تین نرسسز بھاگتے ہوئے موقع پر پہنچیں اور بچہ خاتون کی تحویل سے لے کر انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں منتقل کردیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے اپنے ہی بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والی ماں کا صرف یہ کہنا ہے کہ اس نے جو کیا اس میں اسے اپنے حواس پر قابو نہیں رہا

ایم ایس ڈاکٹر سہیل احمد کے مطابق بچے کی خون کی شریان میں رکاوٹ ختم کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا ہے جس کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے آپریشن کا عمل مکمل کیا، بچے کی حالت اب بہتر ہے، بچے کے کمرے کے باہر سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے افسر اسد اللہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی رضا اعوان نے بچے کی کسٹڈی چائلڈ پروٹیکشن کے سپرد کردی یے

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچے کو اس کی ماں کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش کا نوٹس لے لیا گیا ہے، بچے کے علاج معالجے اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس وقت اسپتال میں بھی چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی ٹیم بچے کے پاس موجود ہے، بچہ اسپتال سے ڈسچارج ہوکر جب ہمارے حوالے کردیا جائے گا تو اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا جائے گا

دوسری جانب ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس نے واقعہ پرفوری طور پر ضابطے کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا، لیکن شوہر منیر احمد نے بچے کا گلہ گھوٹنے کے معاملہ پر بیوی سونیا کو معاف کردیا ہے

شوہر کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلے بھی ایک بچہ 9 سال زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کرگیا تھا، پہلے بچے کی وفات کی وجہ سے میری بیوی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتا جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف معاملہ نمٹا دیا۔

Tags:

Baby and MotherMother Baby Rawal PindiMother Trying Killing Baby
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی کے سات اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی

Next

دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن، جو بیس ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme