سوک سینٹر  کراچی میں فائرنگ، کے ڈی اے کے دو افسر جاں بحق

نیوز ڈیسک

سوک سینٹر کراچی میں فائرنگ سے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی کے بعد زخمی ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ وسیم رضا بھی جاں بحق ہوگئے

فائرنگ کا یہ واقعہ بلڈنگ کے تیسرے فلور پر کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سوک سینٹر پہنچ گئی۔ زخمی ہونے والے وسیم رضا زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی لڑائی کا نتيجہ لگتا ہے، جائے وقوع سے ملنے والا پسٹل پولیس نے اپنی تحويل ميں لے کر  ملزم آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالحفيظ کو بھی اسپتال ميں حراست ميں لے ليا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close