اب سڑکیں مہکتے ہوئے خوشبودار تارکول سے بنیں گی!

ویب ڈیسک

وارسا : پولینڈ کی تعمیراتی کمپنی ’’بیوڈی میکس‘‘ اور آئل ریفائنری ’’لوٹوس‘‘ نے باہمی اشتراک سے ایسا تارکول (ایسفالٹ) تیار کیا ہے، جس میں سے خوشبو آتی ہے اور سڑک بنانے والے کارکنان کو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے

خبروں کے مطابق، ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ سڑکیں بناتے وقت عام استعمال ہونے والے تارکول میں اگرچہ کچھ خاص مضر اجزاء نہیں ہوتے، لیکن گرم تارکول سے اٹھتی ہوئی بدبو وہاں کام کرنے والے مزدوروں اور دوسرے کارکنان مسلسل ایک ناگوار احساس میں مبتلا رکھتی ہے

اچھی بات یہ ہے کہ نئے تارکول میں ایسے قدرتی اور مصنوعی خوشبودار تیل ملائے گئے ہیں جو تارکول کی بدبو ختم کرتے ہوئے اسے خوشبودار تو بناتے ہیں، لیکن اس سے تارکول کی مضبوطی اور پائیداری بھی متاثر نہیں ہوتی

ابتدائی آزمائشوں کے دوران خوشبودار تارکول (ایسفالٹ) کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ سڑک بنانے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہیں پھولوں جیسی خوشبو والے ماحول میں کام کرتے ہوئے بہت مزا آ رہا تھا

بیوڈی میکس کمپنی کا کہنا ہے کہ تارکول کو خوشبودار بنانے والے یہ اجزاء بہت جلد بڑے پیمانے پر فروخت کےلیے پیش کردیئے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close