Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بندر سے ’معاشقے‘ کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2021 3 Min Read
0

برسلز : بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ  میں اس وقت عجیب صورت حال پیدا ہو گئی جب شہر کے چڑیا گھر میں ایڈی ٹمرمانز نامی ایک خاتون کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ ان پر وہاں رکھے گئے ایک بندر سے عشق لڑانے کا الزام ہے

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ چمپانزی قسم کے اس بندر کا نام ’’چیتا‘‘ ہے جسے تیس سال قبل اینٹ ورپ چڑیا گھر میں لایا گیا تھا، تب یہ بہت چھوٹا تھا اور ایک پالتو جانور کے طور پر انسانوں کے ساتھ رہ رہا تھا

اس کے بعد چڑیا گھر میں اسے دوسرے چمپانزیوں کے ساتھ رکھا گیا لیکن اپنی ہی نسل کے دوسرے جانوروں سے گھلنے ملنے میں اسے شدید مشکلات کا سامنا ہوا؛ اور وہ کافی عرصے بعد ہی دوسرے چمپانزیوں سے دوستی کرنے کے قابل ہوا

اگرچہ اس دوران ’’چیتا‘‘ کی دلچسپی چڑیا گھر آنے والے انسانوں میں بھی برقرار رہی لیکن وہ کسی انسان کی محبت میں گرفتار نہیں ہوا؛ یہاں تک کہ آج سے چار سال قبل، اینٹ ورپ چڑیا گھر میں 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا آنا جانا شروع ہوا

خاتون نے باقاعدگی سے چڑیا گھر آنا اپنا معمول بنا لیا اور گھنٹوں تک بندروں والے پنجرے کے ساتھ کھڑی ہو کر ’’چیتا‘‘ کے سر پر ہاتھ پھیرتیں اور اسے چمکارتی پچکارتی رہتیں۔ جواب میں ’’چیتا‘‘ بھی اپنے پیار کا خوب اظہار کرتا اور خاتون کی ہتھیلی سہلاتا

ابتداء میں چڑیا گھر انتظامیہ کو اس بات کی بھنک نہیں پڑی، لیکن جب ’’چیتا‘‘ کی دلچسپی دوسرے بندروں میں تقریباً ختم ہوگئی اور خاتون کی غیر موجودگی میں بھی وہ باقی بندروں سے بالکل الگ تھلگ رہنے لگا تو انتظامیہ کو تشویش لاحق ہو گئی

جب ’’چیتا‘‘ کے معمولات پر نظر رکھی گئی تو ان پر اس خاموش معاشقے کا انکشاف ہوا۔ یہ معلوم ہونے کے بعد خاتون کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اس چمپانزی کے بہت زیادہ قریب جانے اور اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے باز رہیں. لیکن وارننگ کے باوجود بھی وہ خاتون ’’چیتا‘‘ سے دور نہ رہ پائیں اور انہوں نے اپنا معمول برقرار رکھا

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ان خاتون کو چار سال میں پندرہ مرتبہ وارننگ دی گئی کہ وہ ’’چیتا‘‘ سے دور رہیں، ورنہ ان کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی، لیکن پھر بھی ان پر کوئی اثر نہ ہوا

بالآخر اینٹ ورپ چڑیا گھر انتظامیہ نے مجبوراً ٹمرمانز کا وہاں داخلہ ہی بند کردیا جس پر وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں. ٹمرمانز نے چڑیا گھر کے باہر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہے، نا انصافی ہے. کوئی بھی اندر جا سکتا ہے لیکن میرا داخلہ کیوں بند کر دیا گیا ہے

میڈیا نمائندوں کے مزید سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ٹمرمانز نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ یہ سب کیا ہے لیکن جیسے ہی میں اس بندر کو دیکھتی ہوں، بے اختیار ہو کر اس کی طرف کھنچی چلی جاتی ہوں

دوسری جانب اینٹ ورپ چڑیا گھر انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ وہاں رکھے گئے جانوروں کی دیکھ بھال ان کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے لہٰذا کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ جانوروں کے ’’فطری معمولات‘‘ میں دخل اندازی کرے

اس حوالے سے چڑیا گھر کی نگراں سارہ لافات نے میڈیا کو بتایا کہ ‘چیتا’ کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ کم از کم پندرہ گھنٹے دوسرے چمپانزیوں کے ساتھ گزارے اور ان کے ساتھ گھلے ملے، جب ‘چیتا’ یہاں آنے والوں کے ساتھ مسلسل مصروف رہتا ہے تو دوسرے بندر بھی اسے نظرانداز کرنے لگتے ہیں۔ چڑیا گھر بند ہوجانے کے بعد بھی وہ اس سے الگ رہتے ہیں؛ اور یہ بات ’چیتا‘ کے فطری معمول کے خلاف ہے

بندر اور خاتون میں عشق  کا یہ انوکھا واقعہ آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ کوئی اس خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دے رہا ہے تو کسی کے خیال میں بندر کے ساتھ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے۔ غرض ”جتنے منہ، اتنی باتیں“ والا معاملہ ہے

اب تک کی خبروں کے مطابق، اینٹ ورپ چڑیا گھر میں ایڈی ٹمرمانز کا داخلہ بند ہے جبکہ چڑیا گھر انتظامیہ ’’چیتا‘‘ کی زندگی معمول پر واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے.

Tags:

BelgiumChimpanzee Women Love StoryMonkey and Human Loves
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا بجلی کے معمولی جھٹکوں سے کمر کا شدید درد ختم  کیا جا سکتا ہے؟

Next

کیا پاکستان کی سول سروس میں ایک نئی جنگ کا چھڑ جائے گی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme