جاپانی ماہرین کا گنج پن سے نجات کا قدرتی علاج کا دعویٰ

ویب ڈیسک

یوکوہاما : جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گنج پن کا انتہائی آسان علاج ڈھونڈ نکالا گیا ہے، جس کے لیے پیوند کاری کی بھی ضرورت نہیں ہوگی

جاپان کی یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز میں استعمال ہونے والا ایک کیمیکل گنج پن کا علاج ثابت ہوسکتا ہے

موقر جریدے جرنل بائیومیٹریلز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سیلیکون میں پائے جانے والا کیمیکل Dimethylpolysiloxane، جسے فرنچ فرائز بنانے کے لیے تیل میں شامل کیا جاتا ہے، گنج پن سے نجات دلا کر بالوں کو قدرتی طور پر اگاتا ہے

تحقیق کے دوران جب چوہوں پر اس کیمیکل کو استعمال کیا گیا تو بالوں کے غدود زیادہ بننے لگیں اور بال دوبارہ اگنا شروع ہو گئے. ابتدائی ٹیسٹ سے عندیہ ملا کہ یہ طریقہ کار انسانوں میں بھی گنج پن کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے

محققین کے مطابق تجربات کے دوران بالوں کے دوبارہ اگنے میں سب سے بڑی رکاوٹ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی

جب بالوں کے غدود کی پیوند کاری چوہوں کے سر میں کی گئی تو ان کے بال اس حصے میں دوبارہ اگنا شروع ہوگئے

محققین کا کہنا تھا کہ اس کیمیکل کا استعمال کامیابی کی کنجی ثابت ہوا. ان کے مطابق ہم نے آکسیجن پرمیبل dimethylpolysiloxane کو ایک شریان پر استعمال کیا اور اس نے بخوبی کام کیا

انہوں نے بتایا کہ یہ کیمیکل تجرباتی طور پر بالوں کے اگنے میں بہترین ثابت ہوا ہے مگر یہ بذات خود بالوں کی نشوونما کا باعث نہیں بنتا، اس لیے یہ خیال بیکار ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں فرنچ فرائز کھانے کی عادت گنج پن کو دور کر سکتی ہے

محققین نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد اس طریقہ کار کو انسانی بالوں کو دوبارہ اگانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close