کورونا وائرس؛ پنجاب میں تعلیمی ادارے پھر بند کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

لاہور : کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، لہٰذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close