Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

زیر تعمیر منصوبوں کے لئے بینک سے قرضوں کے حصول کی اجازت

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2021 3 Min Read
0

کراچی: حکومت کی ملک میں تعمیراتی اور ہاؤسنگ شعبے سے متعلق ترقی کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مکانات کے زیر تعمیر منصوبوں میں خریداری کے خواہش مند افراد کو بینکنگ فنانس (قرضوں) کے حصول کی اجازت دے دی

ایس بی پی نے کہا ہے کہ زیر تعمیر گھروں کے خریداروں کو ہاؤس فنانسنگ سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے بینک اور ڈی ایف آئیز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لوگوں کو زیر تعمیر منصوبوں کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں

ایس بی پی کا کہنا تھا کہ فی الحال بینک مالیاتی سہولت فراہم کرنے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے گھر خریدنے والوں کے پاس یونٹ کے مکمل ہونے تک کے لیے قرض کا حصول محدود ہے

مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ ایس بی پی کی نئی ہدایات گھروں سے متعلق فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے بینکنگ کے شعبے کو خطرے کی تخفیف کے لیے ضروری اقدامات پر مبنی مکمل فریم ورک فراہم کرتی ہیں

ابتدائی طور پر بینکوں کے فنانسنگ رسک کو بلڈر کی جانب سے منصوبے کی اراضی پر مبنی خصوصی انتظامات کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا

ایس بی پی کا کہنا تھا کہ بلڈر کو رقم کی ادائیگی خصوصی (امانتی دستاویزات) اکاؤنٹس سے کی جائے گی جس پر گھر بچنے والے کو معاہدے کے مطابق تعمیر کا سنگ میل مکمل کرنے تک برائے راست رسائی نہیں دی جائے گی

ملک کے مرکزی مالیاتی ادارے نے مزید کہا کہ گھر خریدنے والے کو متعدد مالی سہولیات دی جائے گی، ادارے نے اس حوالے سے بتایا کہ گھر خریدنے والا زیر تعمیر منصوبہ، جو تعمیر شدہ یونٹ سے نسبتاً کم قیمت میں ہوتا ہے، خرید سکے گا

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بینک کے ذریعے کی جانے والی سخت نگرانی سے خریدار کے گھر کی وقت پر تکمیل اور منتقلی ہوسکے گی، ممکن ہے کہ ابتدائی کچھ سالوں میں خریدار کے مرمت اور تزئین و آرائش سے متعلق اخراجات میں کمی آئے

مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ فوائد خریدار کے لیے زیر تعمیر گھر خریدنے میں معاون ثابت ہوں گے جس سے تعمیراتی صنعت کی طلب میں اضافہ ہوگا

واضح رہے کہ بینک تعمیر شدہ منصوبوں کے مقابلے میں زیر تعمیر منصوبوں کو خریدنے سے متعلق فنانس کی پیش کش کرنے سے گریز کرتے ہیں

مارکیٹ کا مروجہ طریقہ کار یہ ہے کہ بلڈر ہاؤسنگ یونٹس کے خریداروں کو الاٹمنٹ لیٹر کے جواب میں تعمیر شروع ہونے پر وقتاً فوقتاً ادائیگی کرنے کی اجازت دیتے ہیں جو گھر کی ملکیت حاصل کرنے میں ایک آسان عمل ہے

تاہم بینک الاٹمنٹ لیٹر پر ہاؤس فنانس کی سہولت نہیں فراہم کرتا جس کے نتیجے میں خریدار بینک کے ذریعے فراہم کی جانے والی ہاؤس فناس کی سہولت اور سستے زیر تعمیر منصوبے سے محروم ہوجاتا ہے

ایس بی پی نے مزید کہا کہ بلڈرز کی شکایت ہے کہ بینک کی جانب سے ہاؤس فنانسنگ فراہم نا کرنے پر نئے زیر تعمیر منصوبوں کی طلب کم اور تعمیر سست ہوگئی ہے، ہدایات جاری کرنے کے بعد فنانسنگ میں اضافہ ان خدشات کو دور کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات ایک بڑا اقدام ہیں جو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دینے کی جاری کوششوں سے متعلق ہے

ایس بی پی نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ بینکوں کے ہاؤسنگ فنانس میں مستقبل قریب میں نمایاں اضافہ دیکھا جائے گا

قرض لینے والوں کو زیر تعمیر منصوبوں میں ‘میرا پاکستان میرا گھر’ کے تحت ہاؤسنگ فنانس حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ، اس سے بلڈرز کو ملک بھر میں نئے اپارٹمنٹس یا فلیٹس کا اسٹاک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی.

Tags:

Loan for Construction WorkState Bank of Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: کہاں کتنی بارش ہوئی؟

Next

تین برس میں قرضوں پر سود کی ادائیگی 7500 ارب روپے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme