Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیموسم

امریکا میں ’آئیڈا‘ طوفان نے تباہی مچادی، 48 افراد ہلاک

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2021 1 Min Read
0

نیو یارک : سمندری طوفان آئیڈا نے  امریکا کی چھ ریاستوں میں تباہی مچادی ہے، جس سے کم از کم 48 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا کی وجہ سے سیلاب کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

طوفان آئیڈا امریکا کے مرکزی علاقوں تک آنے والا تاریخ کا پانچواں شدید ترین سمندری طوفان ہے

نیویارک میں 12 افراد کی ہلاکت تہہ خانوں سے باہر نہ نکلنے کے باعث ہوئیں، لوازیانا میں آئیڈا طوفان سے عمارتیں تباہ ہونے سے ایک لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ نیوجرسی میں طوفان آئیڈا سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے

خبر ایجنسی کے مطابق نیوجرسی میں کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اوربارش کے باعث زیادہ ترلوگ اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ نیوجرسی، نیویارک اورمن ہٹن میں سیلاب کے باعث بڑی شاہراہیں بند ہوگئیں۔ طوفان کا رخ اب شمال کی جانب ہے، جس کے باعث نیو انگلینڈ میں شدید بارشیں متوقع ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان آئیڈا کا ذمہ دار ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی طور پر درجہ حرارت میں اضافے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے ملک کو تاریخی قسم کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی

دوسری جانب ڈیلاویئر، نیو جرسی اور پنسلوینیا میں ٹورنیڈو واچ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ریاست ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں گورنروں نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے.

Tags:

Heavy RainHeavy Rain USAHurricane IdaNew England USA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رونالڈو نے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Next

سام سنگ کا 200 میگا پکسل فون کیمرا سنسر متعارف، اے سیریز کی قیمتوں میں بھی کمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme