Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستان میں پہلی بار بچوں کی بے ترتیب دھڑکنوں کا علاج

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2021 2 Min Read
0

کراچی : قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی (بچوں میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں) سے متعلق پاکستان کے پہلے پروگرام کا آغاز کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے

ترجمان این آئی وی ڈی کے مطابق، سکھر میں رہائش پذیر 8 سالہ بچہ دل دھڑکن کی بیماری میں مبتلا تھا، جس کا دل 200 دھڑکن فی منٹ کی رفتار سے دھڑکنے لگتا تھا

اس بچے کا این آئی سی وی ڈی کراچی میں الیکٹروفزیالوجی اسٹڈی اینڈ ابلیشن پروسیجر بالکل مفت کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں یہ پروسیجر کسی چھوٹے بچے پر کیا گیا۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ڈاکٹر محمد محسن کی نگرانی میں حاصل کی گئی

ڈاکٹر محمد محسن نے کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی سے پیڈیاٹرک الیکٹرو فزیالوجی میں دو سالہ تربیت کے بعد این آئی سی وی ڈی میں شمولیت اختیار کی اور آج وہ این آئی سی وی ڈی میں اسسٹنٹ پروفیسر، پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی کے طور پر کام کر رہے ہیں

اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پروسیجر بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے انجام دیا گیا۔ دل کے مسائل جن میں دل بہت تیز یا بہت سست ہو جاتا ہے، بچوں میں یہ غیرمعمولی نہیں۔ ماہر ڈاکٹر ان بچوں کا علاج ایک مخصوص طریقہ کار کے ذریعے کرسکتے ہیں جسے الیکٹرو فزیالوجی اسٹڈی اینڈ ابلیشن کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں پیڈیاٹرک الیکٹرو فزیالوجسٹ نہیں تھے، جس کے باعث اب تک ان بچوں کا مناسب علاج نہیں ہوسکا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پیچیدہ پروسیجرز کے لیے کارڈیالوجسٹ، پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ، ٹیکنالوجسٹ، اینستھزیالوجسٹ اور الیکٹروفزیالوجی فزیشن کی ضرورت پیش آئی ہے جو این آئی سی وی ڈی میں موجود ہیں

این آئی سی وی ڈی کے ہیڈ آف الیکٹروفزیالوجی، پروفیسر اعظم شفقت  کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی ملک میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں کے علاج لیے صفِ اول کے اداروں میں سے ایک ہے لیکن پہلے صرف بالغ افراد میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا تھا، مگر اب بچوں میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں کے علاج کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے

این آئی سی وی ڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر  پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی نے ملک میں پہلا پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹروفزیالوجی پروگرام شروع کرکے ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے، یہ ادارے کی بڑی کامیابی ہے

اس طرح این آئی سی وی ڈی دنیا میں امراضِ قلب کا علاج کرنے والے بہترین اسپتالوں میں شامل ہوچکا ہے.

Tags:

CardialogyCardiologistChildren Heart BeatChildren Uneven Heart beatsNICVDPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب چین کے ساتھ مل کر افغانستان کی معاشی خوشحالی کی جنگ لڑیں گے، طالبان

Next

بلوچوں پر صدیوں پر محیط مظالم کا گواہ اور فریادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme