Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اب چین کے ساتھ مل کر افغانستان کی معاشی خوشحالی کی جنگ لڑیں گے، طالبان

By Akhtar Rasool
ستمبر 3, 2021 4 Min Read
0

کابل : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ وہ ملک کا کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بنیادی طور پر چین کی سرمایہ کاری پر انحصار کریں گے

اطالوی اخبار ‘لا ریپبلیکا’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اب طالبان، افغانستان کی معاشی ترقی کے لیے چین کی مدد سے لڑائی کریں گے

یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا 15 اگست کو قبضہ واپس حاصل کر لیا تھا، جبکہ معاشی طور پر تباہی اور بھوک و افلاس کے خدشات کے ساتھ 31 اگست کو افغانستان میں بیس سالہ امریکی اور مغربی جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا. حالیہ ہفتوں میں کابل ایئرپورٹ سے افراتفری میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد مغربی ممالک کے افغانستان کے لیے مالی امداد پر بڑے پیمانے پر پابندی لگادی ہے

قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان نے انٹرویو میں کہا کہ چین ہمارا سب سے اہم شراکت دار ہے اور ہمارے لیے بنیادی اور غیر معمولی موقع کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری اور تعمیر نو کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ چین کے نئے سلک روڈ منصوبے کو طالبان کی طرف سے انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. اس انفرا اسٹرکچر منصوبے کے ذریعے چین، تجارتی روٹس کھول کر اپنا عالمی اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک میں بہترین تانبے کی کانیں ہیں جنہیں چین کی مدد سے جدید اور قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ چین دنیا بھر کی مارکیٹس تک رسائی کے لیے ہمارا پاس ہے

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مستقبل میں خواتین کو جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ خواتین بطور نرسز، پولیس کے محکمے اور وزارتوں میں بطور معاونین کام کرنے کی اہل ہوں گی. تاہم انہوں نے کسی خاتون کو وزیر بنانے کے امکان کو رد کیا

دوسری جانب طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل کا کہنا ہے کہ چین نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کھلا رکھنے اور جنگ سے متاثرہ ملک کی انسانی امداد بڑھانے کا وعدہ کیا ہے

سہیل شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے رکن عبدالسلام حنفی نے چین نے نائب وزیر خارجہ وو جیانگ ہاؤ سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے

انہوں نے کہا کہ گفتگو میں چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ کابل میں اپنا سفارتخانہ کھلا رکھیں گے، ہمارے تعلقات ماضی کے مقابلے میں مضبوط ہوں گے جبکہ علاقائی سلامتی اور ترقی میں افغانستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے

ترجمان نے کہا کہ چین اپنی انسانی امداد بالخصوص کورونا وائرس کے علاج کے لیے امداد جاری رکھے گا اور اسے بڑھائے گا

اس حوالے سے فوری طور پر بیجنگ کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے قطر کے شہر دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے چین کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کیا ہے

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر نو میں بھی چین کو شراکت دار بنانے کے لیے مدعو کریں گے

سہیل شاہین نے سی جی ٹی این ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین ایک بہت بڑی معیشت اور صلاحیت کے ساتھ ایک بڑا ملک ہے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ ماہ شمالی چین کے بندرگاہ کے حامل شہر تیانجن میں ایک طالبان وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ انہیں اُمید ہے کہ افغانستان ایک اعتدال پسند اسلام پسندانہ پالیسی اپنائے گا

قبل ازیں چین نے طالبان کی جانب سے کابل پر قبضے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون کے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے دوران چین نے طالبان کے ساتھ غیر سرکاری طور پر تعلقات استوار کر لیے تھے

واضح رہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان 76 کلومیٹر طویل سرحد بھی ملتی ہے اور چین کو سرحدی خطے سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کے حوالے سے افغانستان کے خطرہ بننے کا خدشہ بھی رہا ہے

طالبان کے وفد نے جولائی میں چین کا دورہ کیا تھا اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی تھی اور واضح کیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین انتہاپسندوں کے استعمال کے لیے مرکز نہیں ہوگی

واضح رہے کہ ملک میں شدید خشک سالی اور جنگ نے ہزاروں خاندانوں کو اپنا گھر باڑ چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔ افغانستان اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جب کہ طالبان کو افغان سینٹرل بینک کے بیرون ملک موجود دس ارب ڈالر کے اثاثے تک رسائی ملنے کا امکان انتہائی معدوم ہے. رواں ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری کو افغانستان میں ‘انسانی المیے’ کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے اسے ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے پر زور دیا تھا.

یہ بھی پڑھئیے:

  • چین اور ایران کا افغانستان میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

  • ملا ہیبت اللّٰہ سپریم لیڈر، طالبان ایران  طرز پر حکومت بنائیں گے، اعلان کل متوقع

  • روس اور چین کا افغانستان سے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر اتفاق

  • بھارتی سفیر کی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ سے ملاقات

  • امریکی صدر نے انخلا کو ذلت آمیز انخلا قرار دے دیتے ہوئے ذمہ داری افغان فوج پر ڈال دی

  • سلامتی کونسل، طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے حذف، بھارت نے بھی دستخط کر دیئے

  • کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر

Tags:

China Iran Afghanistan TalibanChina Taliban Afghanistan developmentTaliban China Friendly
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سام سنگ کا 200 میگا پکسل فون کیمرا سنسر متعارف، اے سیریز کی قیمتوں میں بھی کمی

Next

پاکستان میں پہلی بار بچوں کی بے ترتیب دھڑکنوں کا علاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme