Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

جو بائیڈن افغان انخلا کے ساتھ امریکا کے عالمی کردار کے خاتمے کے بھی خواہاں

By Akhtar Rasool
ستمبر 4, 2021 3 Min Read
0

واشنگٹن :  امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ واپس آگیا ہے، تاہم ان کا افغانستان سے انخلا ظاہر کرتا ہے کہ امریکا معمول کے مطابق عالمی کردار میں واپس نہیں آئے گا

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن عالمی سطح پر امریکی اقدار کو مسلط کرنے کے لیے وسیع فوجی وسائل کا استعمال روکنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بارے میں یہ فیصلہ صرف افغانستان کے بارے میں نہیں ہے، یہ دیگر ممالک کو دوبارہ قائم کرنے کے لیے بڑی فوجی کارروائیوں کا دور ختم کرنے کے بارے میں ہے

جو بائیڈن نے کہا کہ انسانی حقوق ہماری خارجہ پالیسی کا مرکز ہوں گے تاہم یہ فوجی تعیناتیوں کے ذریعے نہیں ہوگا. ہمیں اپنی  حکمت عملی کو تبدیل کرنا ہوگا

اٹلانٹک کونسل کے یورپ سینٹر کے ڈائریکٹر اور ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے ماہر بینجمن حداد نے اس تقریر کو ‘گزشتہ دہائیوں میں کسی بھی امریکی صدر کی جانب سے بین الاقوامی لبرل ازم کی سب سے واضح تردید قرار دیا

ان امریکیوں کے لیے جو اپنے ملک کو ایک منفرد، ناقابل تسخیر سپر پاور تصور کرتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے، تاہم اس کے باوجود زیادہ تر لوگوں میں جو بائیڈن کا بیانیہ مقبول ہونے کا امکان ہے

▪️ٹرمپ، بائیڈن کن باتوں پر متفق ہیں؟

جو بائیڈن کی صدارت کو عام طور پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی تردید کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ بہت سی چیزیں 20 جنوری کو جو بائیڈن کے اوول آفس میں داخل ہونے کے بعد ہی تبدیل ہوچکی ہیں. تاہم جو بائیڈن کا امریکی فوجی مہم جوئی کو ترک کرنا، جسے ‘دنیا کی پولیس’ کہا جاتا ہے، ٹرمپ کی سوچ تھی

مارکوٹ لا اسکول کے پروفیسر اور مارکویٹ رائے شماری کے ڈائریکٹر چارلس فرینکلن نے کہا جب جو بائیڈن نے افغانستان کے بارے میں اعلان کیا کہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ یہ ہمیشہ کی جنگ ختم ہوجائے، یہ اعلان ٹرمپ بھی با آسانی کرسکتے تھے’

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ آج عوام بڑے بین الاقوامی کردار کے لیے پرعزم نہیں ہیں، یقینا اس طرح کے نہیں جو امریکا نے 1950 سے 1990 کے درمیان میں ادا کیا

خاص طور پر افغانستان کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ-اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق 77 فیصد انخلا کے لیے مضبوط حامی ہیں، یہاں تک کہ جو بائیڈن انخلا کے جلد بازی پر لڑ رہے ہیں

▪️اتحاد خطرے میں؟

جہاں جو بائیڈن تنہائی پسند ڈونلڈ ٹرمپ سے یکسر مختلف ہیں، وہ اتحاد قائم کرنے کے جوش میں ہیں۔ جو بائیڈن کا نظریہ ہے کہ امریکا ایک بڑھتا ہوا عالمی پولیس نہیں ہو سکتا تاہم یہ ایک دوستانہ کمیونٹی لیڈر ہو سکتا ہے

ان کی انتظامیہ نے واشنگٹن کو بڑی قوتوں اور ایران کے درمیان اپنی ایٹمی پالیسی، ماحولیاتی معاہدے اور نیٹو جیسے روایتی اتحاد کے حوالے سے سخت مذاکرات کے مرکز میں ڈال دیا

جی 7 اور نیٹو کے اجلاسوں کے لیے جون میں یورپ کا دورہ، جو بائیڈن کا اب تک کا واحد غیر ملکی دورہ ہے

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب ان میں سے چند اتحادی گھبرائے ہوئے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کے قانون کے شعبے میں انسداد دہشت گردی کی ماہر ٹریشیا بیکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ اتحادی افغانستان سے امریکا کی روانگی میں ہم آہنگی کے فقدان پر ‘کافی حد تک مایوسی’ محسوس کرتے ہیں

واشنگٹن میں عرب سینٹر کے ریسرچ ڈائریکٹر عماد ہارب نے تھنک ٹینک کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ صرف یورپی شراکت دار اکیلے حیرت میں نہیں ہیں. امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کے عادی عرب حکومتوں کو پریشان ہونا چاہیے کہ افغانستان میں کیا ہوا’

Tags:

Joe BidenUSA Army Remove All Army Camps and BaseUSA Evacuation World WideUSA PresidentUSA Remove All world army base
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

Next

برطانوی وزیرخارجہ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات، طالبان کو تسلیم نہیں کرتے، دیگر ممالک بھی نہ کریں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme