دہلی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایئرپورٹ زیرِ آب

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں صبح سے ہونے والی موسلادھار بارش نے چھیالیس سالوں کا سالانہ مون سون بارشوں کا رکارڈ توڑ دیا

تفصیلات کے مطابق  بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو 1975ع کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک رکارڈ ہے

دارالحکومت کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا ہے اور پروازیں معطل ہوگئیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، جب کہ ذرائع آمد و رفت مفقود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

بارشوں کا پانی مرکزی شاہراؤں اور انڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگز گرگئے جس کے باعث دس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ رکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close