Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کراچی : گرین لائن بس اکتوبر میں چلے گی

By Akhtar Rasool
ستمبر 11, 2021 1 Min Read
0

کراچی : وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو نوید سنائی ہے کہ اکتوبر کے آخر تک چالیس بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی

کراچی میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے بتایا کہ ایک سال پہلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا، کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، اگلے ایک ماہ میں بقیہ کام مکمل ہو جائیں گے

انہوں نے بتایا کہ گرین لائن پروجیکٹ کے لیے چالیس  بسیں اگلے ہفتے تک کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گی، اس منصوبے کے لیے ڈرائیور بھرتی کیئے جائیں گے، جبکہ اکتوبر کے آخر تک چالیس بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی

اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں پانچ منصوبے جاری ہیں، شہر میں ساٹھ کلو میٹر کی سڑکیں بنائی جائیں گی، محمود آباد میں تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل ہو گیا ہے

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ میرے دل کے قریب ہے، جس کے لیے انتیس کلو میٹر کا راستہ زمین سے اوپر بنایا جائے گا

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 30 ستمبر سے پہلے سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر والے حصے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

وفاقی وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ سرکلر ٹرین چلانے کے لیے نجی کمپنیز کو دعوت دی جائے گی.

Tags:

Green LineGreen Line Bus ServiceKarachiKarachi Public TransportPublic Transport
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دہلی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایئرپورٹ زیرِ آب

Next

بدلتے موسم میں زندہ رہنے کے لیے جانور ظاہری خدوخال بدل رہے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme