Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

موسمیاتی تبدیلی، 2050 تک 21 کروڑ کو افراد ہجرت پر مجبور کر دے گی

By Akhtar Rasool
ستمبر 15, 2021 2 Min Read
1

واشنگٹن : عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی  2050 تک دنیا بھر میں 21 کروڑ 60 لاکھ افراد کو اپنے ممالک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور کر سکتی ہے

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اندرونی نقل مکانی کا ایک طاقتور محرک ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کے ذریعہ آمدن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انتہائی غیر محفوظ مقامات پر رہائش کی اہلیت کم ہوتی ہے

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث اندرونی منتقلی کے اہم مقامات 2030 کے اوائل میں ابھر سکتے ہیں اور 2050 تک  پھیلتے اور بڑھتے رہیں گے۔

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ 2050 تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ذیلی صحارا افریقہ میں 8 کروڑ 60 لاکھ ، مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل میں 4 کروڑ 90 لاکھ، جنوبی ایشیا میں 4 کروڑ ،شمالی افریقہ میں 1 کروڑ 90 لاکھ، لاطینی امریکا میں 1 کروڑ 70 لاکھ اور مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 50 لاکھ  مقامی تارکین وطن سامنے آ سکتے ہیں

عالمی بینک میں پائیدار ترقی کے نائب صدر جورگن ووجیل نے کہا کہ یہ رپورٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی نقصانات کی ایک واضح یاد دہانی ہے، خاص طور پر دنیا کے غریب ترین افراد پر جو اس کے اسباب میں کم سے کم حصہ ڈال رہے ہیں

ووجیل نے کہا یہ واضح طور پر ممالک کیلیے  کچھ ایسے اہم عوامل کو حل کرنے کا راستہ بتاتی ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کا باعث بن رہے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی اخراج کو کم کرنے اور سبز، جامع اور لچکدار ترقی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کے پیمانے کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے.

Tags:

2050Climate changeEconomical CrisisGlobal warmingWorld Migration
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اونٹ خیمے میں گردن ڈال چکا ہے!

Next

کراچی میں کل تک موسم گرم رہے گا: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme