Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایران، سعودی عرب کے درمیان ابراہیم رئیسی کے تقرر کے بعد پہلا رابطہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 28, 2021 2 Min Read
0

بغداد : سعودی عرب اور ایران عرب کے نمائندوں کے درمیان عراق میں مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے

اس حوالے سے دو عراقی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تہران میں حلف اٹھانے کے بعد علاقائی حریفوں کے درمیان اس طرح کی پہلی یہ ملاقات تھی

ایک عراقی عہدیدار کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ روڈ میپ کے مطابق زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی نمائندگی بھی شامل ہے

عہدیدار نے کہا کہ یہ ملاقات اگرچہ وزارتی سطح پر نہیں ہوئی، لیکن مذاکرات کا انعقاد ایک مثبت پیش رفت ہے

واضح رہے کہ عراق نے حال ہی میں ان دو علاقائی حریفوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا ہے. بغداد میں اپریل کے اوائل میں ریاض اور تہران کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سے بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے، کیونکہ وہ ریاست یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے خلاف اپنی برسوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

دریں اثنا ایران امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب سے بھی فاصلے کم کر ریا ہے تاکہ واشنگٹن اور عالمی قوتوں کے ساتھ نئے سرے سے جوہری مذاکرات کے دوران اسے اپنے حق میں استعمال کر سکے

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بغداد نے ایک علاقائی کانفرنس کی میزبانی کی تھی جس میں عرب سربراہان مملکت اور ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سمیت اعلیٰ عہدیداروں کو اکٹھا کیا گیا تھا.

Tags:

GeopoliticsInternational RelationIranSaudi Arabia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اشرف غنی نے فیسبک پر طالبان کی حمایت میں پوسٹ کرکے ڈلیٹ کردی

Next

آتش فشاں کے لاوے کے درمیان صحیح سلامت رہنے والا معجزاتی مکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme