Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا کا سب سے چھوٹا سولر پاور بینک اور چارجر

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2020 2 Min Read
0

بیلجیئم میں دنیا کا سب سے چھوٹا سولر پاور بینک اور چارجر تیار کیا گیا ہے، جسے سن سلائس کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے چھوٹی جسامت کے باوجود تمام روایتی شمسی چارجر کے مقابلے میں یہ تین گنا تیزرفتار اور مؤثر ہے۔ اس کی بدولت اسمارٹ فون تین گھنٹے میں چارج کیا جاسکتا ہے

اس سے اب بجلی کے بغیر جہاں اور جب چاہیں اسمارٹ فون کو چارج کرسکتے ہیں۔ ایسے علاقوں کے رہنے والے جہاں بجلی نہیں ہے یا  سیاح اور کیمپنگ کے شوقین ہر جگہ اپنا فون چارج کرسکتے ہیں اور سفر کے دوران بھی اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں

اس سولر چارجر بینک میں 2.4 ایمپیئر بیٹری نصب ہے۔ یہ سولر چارجر تہہ در تہہ کھل کر ایک پٹے کی صورت اختیار کرلیتا ہے جس کے اندر لچکدار سولر پینل کھلتے چلے جاتے ہیں

اس چارجر پر بیلجیئم کے دو انجینیئروں نے غیرمعمولی کام کیا ہے اور تین سال کی مسلسل محنت کے بعد ایک نئی ٹیکنالوجی بنائی ہے جسے سن سلائس کا نام دیا گیا ہے۔ تجرباتی رپورٹ کے مطابق یہ روایتی شمسی چارجر سے بہتر کارکردگی کا حامل ہے۔ تجرباتی آزمائش کے دوران اسے سے آئی فون، اینڈروئڈ فون، گو پرو اور جی پی ایس کے آلات کے چارج کئے گئے جس کے بہترین نتائج برآمد ہوئے

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر واٹر پروف اور ماحول دوست ہے۔ تاہم اس کی ڈیزائننگ کے لیے مائیکروالیکٹرانکس کے کئی جدید تصورات سے مدد لی گئی ہے۔

تکنیکی تفصیلات کے مطابق اس پر نصب سولر پینل چار واٹ کے ہیں۔ بیٹری کی گنجائش 4000 ایم اے ایچ ہے۔ اس کا مجموعی وزن 220 گرام ہے اور ہر طرح کی کیبل فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی طور پر سن سلائس کی قیمت 99 یورو ہے لیکن رعایتی بنیاد پر اسے 65 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں 9.5 ارب روپے کا انکشاف

Next

نیپرا کی عوامی سماعت، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے دیگر کمپنیوں کو اجازت دینے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme