Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں 9.5 ارب روپے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2020 2 Min Read
0

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔ ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقصود چپڑاسی نے اس رقم سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ایک مرسڈیذ کار بھی خریدی

ایف آئی اے کے مطابق خضر حیات اکاؤنٹ کلرک کے اکاؤنٹ میں 1.2 ارب روپے، شبیر قریشی کلرک کے اکاؤنٹ میں ایک ارب، ، اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ، توقیر الدین کے اکاؤنٹ میں 45 کروڑ اور رانا وسیم کے اکاؤنٹ میں 24 کروڑ روپے جمع کروائے گئے اور کچھ رقم نکلوائی بھی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے لگایا. بینکنگ کرائم سرکل نے معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکنگ کرائم سرکل نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے اور تمام  بینکوں سے ان  ملازمین کے نام پر خفیہ اکاونٹ کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، جب کہ اسی کیس میں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی  گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تفصیلات ملنے کے بعد  رپورٹ مرتب کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کر دی جائے گی۔

ایف آئی اے کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے آج شریف فیملی کے ملازمین کو تحقیقات کے لئے طلب کر رکھا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے العربیہ شوگر ملز کے ملازمین رانا وسیم. اقرار، تنویر الحق و دیگر ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔ انہوں نے اپنے بنک اکاؤنٹ میں موجود اربوں روپے کی رقم کے بارے میں تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

Next

دنیا کا سب سے چھوٹا سولر پاور بینک اور چارجر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme