37 لاکھ  گھرانوں کو 14 سو ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، وزیرخزانہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب روپے کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ ”کامیاب پاکستان پروگرام“ کے افتتاح کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان 4 اکتوبر 2021ع کو کریں گے

شوکت ترین نے کہا کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، جس میں 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب کے قرضے دیے جائیں گے، یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے

انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا یہ پہلا پروگرام ہے، جسے معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، اس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑا جائے گا

وزیرخزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ اجزا ہیں۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ روپے تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری اسکلڈ بیسڈ  اسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close