Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

زمین زیادہ روشنی اور گرمی جذب کرنے لگی، ماہرین کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اکتوبر 5, 2021 2 Min Read
1

نیوجرسی :  سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہمارا نیلا روشن سیارہ ماند پڑ رہا ہے. گزشتہ بیس برس کے ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے سمندر گرم ہو رہے ہیں اور ان سے بننے والے بادل اب مزید روشن اور چمکدار نہیں رہے۔ یہ بادل زمین پر پہنچنے والی سورج کی روشنی کو منعکس کم کرتے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سیارہ مزید گرم ہوتا چلا جائے گا. یہ سب آب وہوا میں تبدیلی کی کارستانی ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نیوجرسی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے 1998ع سے 2017ع تک زمین کے ایلبیڈو اثر کا جائزہ لیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے چاند کو منور کرنے والی زمینی روشنی کا بغور مطالعہ کیا۔ معلوم ہوا کہ 1998ع کے مقابلے میں نصف واٹ فی مربع میٹر روشنی کم ہوئی ہے. یہ تحقیق جیوفزیکل لیٹرز میں شائع ہوئی ہے

آپ کو علم ہوگا کہ زمین تک جتنی بھی روشی پہنچتی ہے، ہمارا سیارہ اس کی تیس فیصد مقدار خلا میں لوٹا دیتا ہے۔ یہ عمل ایلبیڈو کہلاتا ہے۔ اس طرح زمین سے منعکس ہونے والی روشنی میں نصف فیصد کمی واقع ہوئی ہے

زمین کے دمکنے کا انحصار اس پر پڑنے والی اور دوبارہ منعکس ہونے والی روشنی پر ہوتا ہے۔ اس کی وجہ جاننے کے لیے غور کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مشرقی بحرالکاہل کے اوپر کم بلندی کے حامل بادلوں سے ٹکرا کر لوٹنے والی روشنی میں کمی واقع ہو رہی ہے

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جس کی بدولت اجلے بادل کم ہورہے ہیں اور سمندروں کی سطح کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ شاید اس کی وجہ ’پیسفِک ڈیکیڈل آسیلیشن‘ ہے جو بحرالکاہل کے آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوا ہے

کیلفورنیا میں واقع بگ بیئر رصدگاہ سے بھی ڈیڑھ ہزار راتوں کا ڈیٹا لیا گیا ہے اور اس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ نہ صرف بادل بلکہ زمینی پانی، جنگلات، برف اور ریگستان وغیرہ بھی سورج کی روشنی منعکس کرکے زمین کو منور کرتے ہیں.

ماحول و ماحولیات بارے بلاگ اور خبریں:
  • شہروں میں گرمی کی شدت چار سو فیصد بڑھ گئی ہے، تحقیق

  • ماحولیاتی تباہی کے اثرات اور کراچی (حفیظ بلوچ)

  • کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک ”ماحولیاتی بحران“ کی کوئی ویکسین نہیں!

  • گڈاپ میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی نذیر کنکریٹ فیکٹری کے خلاف احتجاج

  • کیمیائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرناک اثرات کے بارے میں جدید تحقیق

  • کھارو چھان: قصہ سمندر کے ہاتھوں لُٹ جانے والی بستیوں کا (عثمان جامعی)

  • حکومت سے ٹکر لینے والے چینی طالب علم کی کہانی

  • سی پیک پینل نے کراچی کے ساحلی منصوبے کی منظوری دے دی

  • کھیرتھر نیشنل پارک کی تباہی

  • گلوبل وارمنگ سے متاثرہ کراچی کی ساحلی پٹی (شیما صدیقی)

Tags:

AlbedoAlbedo Effectsearth began to absorb more lightEnvironmentGlobal warmingPacific Decade Oscillation
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

37 لاکھ  گھرانوں کو 14 سو ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، وزیرخزانہ

Next

شہروں میں گرمی کی شدت چار سو فیصد بڑھ گئی ہے، تحقیق

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme