Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

دونوں بازو سے محروم شخص، کامیاب اسپورٹس کار ڈرائیور بن گیا!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2021 2 Min Read
1

وارسا : ایک المناک حادثے میں اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہو جانے کے باوجود پولینڈ کے نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور اب وہ اپنے پیروں سے کار دوڑاتے ہوئے پروفیشنل اسپورٹس کار ڈرائیور بن چکے ہیں

بارٹک اوستا فوسکی سال 2006ع میں موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ایک المناک حادثے کے شکار ہوئے اور ان کے دونوں بازو کاٹنے پڑ گئے تھے

اس حادثے کا شکار ہوکر اپنے دونوں بازو کھونے سے پہلے ان کی آنکھوں میں اسپورٹس کار ڈرائیور بننے کا خواب تھا،  اس حادثے سے انہیں شدید دھچکا ضرور پہنچا، لیکن اپنے بازو کھونے کے باوجود
اپنی دھن کے پکے بارٹک نے اپنے خواب کو بکھرنے نہ دیا

صرف بیس سال کی عمر میں دونوں بازوؤں سے محرومی کا صدمہ انہیں گھیرچکا تھا۔ لیکن انہوں نے کوشش کی کہ آیا وہ اپنے پیروں سے گاڑی دوڑاسکتے ہیں یا نہیں؟ اس میں وہ مسلسل تین سال تک لگے رہے، بالآخر ایک وقت ایسا آیا، جب وہ ٹانگوں سے کار چلانے کے ماہر بن چکے تھے

آج یہ حال ہے کہ پوری دنیا انہیں اسپورٹس کار ڈرائیور مانتی ہے اور وہ اپنے پیروں سے گاڑی دوڑانے والے دنیا کے پہلے پروفیشنل اسپورٹس ڈرائیور بھی ہیں

انہوں نے ٹانگوں کا ڈرائیور بننے کے لیے نسان اسکائی لائن جی ٹی ریس کار کو اپنی ضرورت کے مطابق بدلا۔ پہلے انجن میں تبدیلیاں کی گئیں۔ پھر الگ سے ایک گیئر باکس لگا کر اس میں ٹرانسمیشن کو مضبوط کیا گیا۔ اب وہ سیدھے پیر سے گاڑی کے پیڈل قابو کرتے ہیں اور الٹی ٹانگ سے اسٹیئرنگ گھماتے ہے۔ خودکار گیئر کندھوں کی حرکت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں

بارٹک اوستا فوسکی کا کہنا ہے کہ المناک حادثے کے بعد میں اس کے حل کی تلاش میں تھا، میں نے خود سے پوچھا کہ دوبارہ کار چلانے کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ مجھے پولینڈ میں دونوں بازوؤں سے محروم ایک شخص ملا، جو بہت آرام سے کار چلا سکتا تھا اور یوں مجھے اس سے بہت ہمت ملی۔ پھر میں نے خود سے کہا کہ ایک دن میں بھی اسپورٹس کار چلا سکوں گا

لیکن انہوں نے کار ریسنگ میں بھی ایک مشکل مقام کا انتخاب کیا، جسے ڈرفٹ ریسنگ کہا جاتا ہے۔ اس میں فوری ردِ عمل اور آنکھ و ہاتھ کا تعلق استوار رکھنے میں مہارت درکار ہوتی ہے۔ پھر ٹریک میں تیزی سے مڑتے ہوئے کار کو لائن میں رکھنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے، جس پر بارٹک نے بہت محنت کی ہے

2019ع میں انہوں نے پولینڈ کے ایک مقابلے میں حصہ لیا، جس میں پچاس ڈرائیور شریک ہوئے اور وہ نویں نمبر پر آئے۔ لیکن ایک سال پہلے انہوں نے چیک ڈرفٹ سیریز مقابلہ جیتا، جس میں ماہر ترین پروفیشنل ڈرائیور شامل تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نےپولینڈ میں سپرہیرو کا درجہ حاصل کر کے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Next

چترال میں کھدائی کے دوران تین ہزار برس قدیم قبریں اور مدفن ہتھیار و نوادرات دریافت

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme