Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

شوٹنگ کے دوران مشہور ہولی وڈ اداکار کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، ہدایتکار زخمی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 22, 2021 3 Min Read
0

نیویارک : مشہور ہولی وڈ اداکار 63 سالہ ایلک بولڈون کی فائرنگ سے ایک کریو کی ایک میمبر خاتون ہلاک اور ایک ہدایت کار زخمی ہوگیا

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اپنی آنے والی فلم ’رسٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں رات دیر گئے شوٹنگ کر رہے تھے، کہ ان کی فائرنگ سے فلم کی ٹیم میں شامل فوٹوگرافی ڈائریکٹر ہلاک ہوگئیں جب کہ ہدایت کار زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ مذکورہ واقعہ رات دیر گئے شوٹنگ کے دوران سامنے آیا، جہاں فائرنگ سے فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی بیالیس سالہ ہیلینا ہچنس سخت زخمی ہوگئیں جو بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں

اداکار کی فائرنگ سے فلم کے ہدایت کار اڑتالیس سالہ جول سوزا بھی زخمی ہو گئے، جو اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں

اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال اداکار پر کسی طرح کا مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، لیکن تفتیش جاری ہے اور عینی گواہان کے بیانات بھی رکارڈ کیے جا رہے ہیں، تفتیش مکمل ہونے کے بعد اداکار کے خلاف الزامات لگا کر مقدمہ دائر کیا جائے گا

دوسری جانب اداکار کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے واقعے کو حادثہ قرار دیا اور کہا کہ ایلک بولڈون نے جان بوجھ کر فائرنگ نہیں کی، بلکہ ان سے حادثاتی طور پر گولیاں چلیں

ایلک بولڈون نے جس فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ کی، اس کی شوٹنگ گزشتہ برس سے جاری تھی اور وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں

حیران کن طور پر فلم کی کہانی پیش آنے والے واقعے سے مماثلت رکھتی ہے. فلم کی کہانی 1880ع کے دور کی ہے، جس میں ایک جواں سالہ لڑکے کو حادثاتی طور پر دوسرے لوگوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزا سنائی جاتی ہے

ایلک بولڈون کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں خاتون ہدایت کارہ کی ہلاکت اور دوسرے ڈائریکٹر کے زخمی ہونے پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

ایلک بولڈون نے اب تک چھ درجن کے قریب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی ہے اور متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں ، انہوں نے فلموں میں اداکاری کا آغاز 1985ع میں کیا تھا

مذکورہ واقعے سے قبل بھی ایلک بولڈن متنازع واقعات کر چکے ہیں، انہیں کچھ سال قبل پرواز کے اڑان بھرنے کے وقت موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں طیارے سے بھی اتارا گیا تھا، جب کہ اس کے علاوہ بھی وہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں

ہولی وڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی متعدد واقعات میں شوٹنگ ٹیم کے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں

سال 1993ع میں معروف اداکار اور مارشل آرٹ کے ماہر بروس لی کے نوجوان بیٹے اٹھائیس سالہ برینڈن لی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے، وہ فلم میں ہلاکت کا منظر شوٹ کروا رہے تھے کہ ساتھی اداکار نے ان پر حقیقی گولیاں چلا دی تھیں

اسی طرح 1984ع میں امریکی اداکار جان ایرک بھی ایک ٹی وی سیریل میں خودکشی کا سین شوٹ کرواتے وقت حقیقی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے

علاوہ ازیں دیگر متعدد واقعات میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقی گولیاں چلنے سے فلم کی ٹیم کے ارکان سمیت بعض راہگیر بھی ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں.

Tags:

Alec BaldwinHollywood
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے؟ مذاکرات ادھورے چھوڑ کر شوکت ترین امریکا سے روانہ

Next

کانگو، طلبا نے پارلیمنٹ پر قبضہ کرلیا، اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme