Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کیا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے؟ مذاکرات ادھورے چھوڑ کر شوکت ترین امریکا سے روانہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 22, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن : وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات ادھورے چھوڑ کر واشنگٹن سے روانہ ہوگئے

تاہم مالیاتی ادارے کے ساتھ 6 ارب ڈالر کی قرض سہولت کی بحالی کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سیکریٹری خزانہ واشنگٹن میں ہی موجود ہیں

آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے جاری یہ مذاکرات آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی توثیق کے حوالے سے بھی انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں

قبل ازیں شوکت ترین اکتوبر کے اوائل میں واشنگٹن پہنچے تھے، جس کے دس دن وہ بعد 15 اکتوبر کو نیویارک روانہ ہوگئے تھے. انہیں وہاں سے لندن روانہ ہونا تھا لیکن وہ منگل کو دوبارہ واشنگٹن پہنچے تھے، کیونکہ آئی ایم ایف کے عہدیدار نے نیوز بریفنگ میں مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی نوید سنائی تھی

بدھ کی شام تک پاکستانی وفد کو مثبت نتیجہ آنے کی اُمید تھی اور اس نے میڈیا کے ساتھ اچھی خبر شیئر کرنے کے لیے جمعرات کی صبح نیوز بریفنگ شیڈول کی تھی، تاہم اسی رات وفد نے میڈیا کو بریفنگ منسوخ ہونے کا بتایا تھا

جمعرات کو شوکت ترین نیویارک سے بین الاقوامی پرواز پکڑنے کے لیے خاموشی سے واشنگٹن سے بذریعہ ٹرین روانہ ہوگئے

وہ ممکنہ طور پر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ہمراہ ہوں گے، جو رواں ہفتے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے

واشنگٹن کے دو دوروں کے دوران شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا اور دیگر حکام سے دو بار ملاقاتیں کیں اور دونوں ملاقاتوں کے دونوں فریقین نے اُمید ظاہر کی کہ مذاکرات کا جلد مثبت نتیجہ نکلے گا لیکن ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، تاہم پاکستانی حکام نے مذاکرات کی ناکامی کا تاثر مسترد کر دیا ہے

ایک طرف شوکت ترین کی ٹیم، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خاموش ہے، لیکن دوسری جانب آئی ایم ایف کے ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت آمدنی اور اخراجات کے درمیان بڑھتے فرق کو کم کرنے کے لیے کچھ ضروری اقدامات اٹھانے میں تذبذب کا شکار ہے

حکومت کو بظاہر یہ خدشات ہیں کہ ان اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور حکومت، عام انتخابات سے کچھ عرصہ قبل یہ خطرہ مول نہیں لینا چاہتی. واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث شدید عوامی ردعمل کا سامنا کر رہی ہے.

Tags:

IMFLoan PakistanPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چین جان لے کہ ہم بڑی فوجی طاقت ہیں،  تائیوان پر حملہ کیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، جو بائیڈن

Next

شوٹنگ کے دوران مشہور ہولی وڈ اداکار کی فائرنگ سے خاتون ہلاک، ہدایتکار زخمی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme