Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

چین نے دشمن کے مصنوعی سیاروں کو خلا میں تباہ کرنے کا ہتھیار ایجاد کرلیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 25, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ : چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسا خلائی ہتھیار ایجاد کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو مصنوعی سیارچوں کو خاموشی کے ساتھ اندر سے تباہ کر دیتا ہے اور باہر کچھ بھی پتا نہیں چلتا

اس خاموش ’اینٹی سٹیلائٹ‘ ہتھیار کے بارے میں چین سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ میں تفصیلی خبر شائع ہوئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاصا غیر روایتی ہتھیار ہے

’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ خلا میں پہنچنے کے بعد یہ اپنے مطلوبہ سٹیلائٹ تک پہنچ کر اس کے اخراجی (تھرسٹر) نوزل کو جکڑ لیتا ہے اور اپنا دھماکہ خیز مواد اس کے اندر داخل کر دیتا ہے

سٹیلائٹ کے اندر داخل ہو کر یہ دھماکہ خیز مواد اس طرح سے پھٹتا ہے کہ مصنوعی سیارچے کے اندرونی حصے تباہ ہوجاتے ہیں اور وہ کام کرنا بند کر دیتا ہے

اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد یہ ہتھیار اس سیارچے کو چھوڑ کر اس سے دور ہوجاتا ہے

اس طرح یہ ہتھیار کسی بھی مصنوعی سیارچے کو اس انداز سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،  کہ زمینی کنٹرول اسٹیشن پر اس کی تباہی کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ محسوس ہوگی

صرف یہی نہیں، خبر میں اس ہتھیار کی تصویر کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سٹیلائٹ میں داخل کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کا وقت اور دورانیہ بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے

یعنی سٹیلائٹ کے تھرسٹر نوزل سے چپکنے کے بعد یہ ہتھیار کئی دنوں تک خاموشی سے وہیں رہ سکتا ہے اور صرف اسی وقت سرگرم ہوگا کہ جب اسے کارروائی کی ہدایت موصول ہوگی

اطلاعات کے مطابق اس نئے اینٹی سٹیلائٹ ہتھیار کی تیاری شیانگتن میں ’ہونان ڈیفنس انڈسٹری پولی ٹیکنک‘ کے پروفیسر سُن یُنژونگ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے، جبکہ اس سے قبل اس ایجاد کی تفصیلات چینی تحقیقی مجلّے ’الیکٹرونک ٹیکنالوجی اینڈ سافٹ ویئر انجینئرنگ‘ کے شمارے میں گزشتہ ماہ بھی شائع ہو چکی ہیں.

Tags:

Anti-satellite weaponsChinaspace weapons
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق، اسپیکر کے عہدے سے مستعفی

Next

جلد حکومت میں رہنے یا الگ ہونے کا فیصلہ کریں گے: خواجہ اظہار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme