جلد حکومت میں رہنے یا الگ ہونے کا فیصلہ کریں گے: خواجہ اظہار

نیوز ڈیسک

کراچی :  ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے حکومت کے اتحادی رہیں گے یا نہیں، اس بارے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، اس کی ذمے داری ہمارے اوپر بھی عائد ہوتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہت نازک صورتحال ہے، کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، کراچی کی عوام ہماری جانب دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا

خواجہ اظہار الحسن نے یہ بھی کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنی چاہئیے، غیرقانونی تعمیرات میں کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close