ایس ایچ او کے قتل میں ملزم عزیر بلوچ اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد

نیوز ڈیسک

ایس ایچ او سول لائن فواد خان کے قتل میں نامزد ملزم عزیر بلوچ اور ان کے دیگر ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائن فواد خان کے قتل میں نامزد ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عُزیر بلوچ کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے بیان دیا کہ ملزمان نے اپریل 2012ع میں کلاکوٹ تھانے کی حدود میں پولیس پر حملہ کیا، حملہ میں ایس ایچ او فواد خان جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

عدالت نے عُزیر بلوچ، اس کے بھائی زبیر بلوچ، عبد الغفار ماما، ذاکر ڈاڈا اور رمضان عرف رمضانی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد کردی۔

عُزیر بلوچ و دیگر ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کردیے ہیں

دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے مجرم عُزیر بلوچ کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری حاصل کرلی، کلری پولیس نے عُزیر بلوچ کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ مجرم عُزیر بلوچ نے فروری 2012ع میں ہلاک ساتھی ظفر بلوچ کے ہمراہ کلری کا گھیراؤ کیا، عُزیر بلوچ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔

پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ مجرم عزیر بلوچ نے اس وقت کی کے آر سی کے عہدیدار کریم شاہ کے گھر پر  بھیحملہ کیا ، حملے میں کریم شاہ زخمی ہوا تھا، عزیر بلوچ مقدمہ میں مفرور تھا مجرم کی اس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے. مجرم  کے خلاف تھانہ کلری میں الزام نمبر 31/2012 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے  آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close