Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سی ڈی جتنی شیشے کی پلیٹ میں پانچ سو ٹیرابائٹ ڈیٹا کی گنجائش!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2021 2 Min Read
0

لندن : برطانوی ماہرین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے لیزر کی مدد سے شیشے کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے میں غیرمعمولی طور پر بہت زیادہ زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

اس طریقے کی مدد سے، جسے ’فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج‘ بھی کہا جاتا ہے، عام سی ڈی جتنی شیشے کی پلیٹ میں پانچ سو ٹیرابائٹ کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکے گا، جو سچ میں حیرت انگیز ہے

اس تحقیق کی تفصیلات ریسرچ جرنل ’آپٹیکا‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں، جن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے، جو کہ انتہائی اہم ہے کہ ’فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج‘ کے ذریعے محفوظ کیا گیا ڈیٹا کئی ارب سال تک بھی اسی طرح محفوظ رہ سکتا ہے

اس ٹیکنالوجی کے تحت شفاف سلیکا (شیشے) کے ٹکڑے میں پرت در پرت ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور اس طرح بہت کم جگہ میں بہت زیادہ ڈیٹا سمویا جا سکتا ہے

ڈیٹا اسٹوریج کا یہ طریقہ ’سپرمین میموری کرسٹل‘ کہلاتا ہے، جسے صرف تشہیر کی غرض سے یہ نام (فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج) دیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج ٹیکنالوجی پر پچھلے 30 سال سے کام ہو رہا ہے، لیکن اب تک یہ عملی میدان میں استعمال کے قابل نہیں ہوسکی ہے، کیونکہ یہ مروجہ ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں بہت سست رفتار ہے

آج ڈجیٹل ڈسک میں ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کی رفتار 500 میگابائٹ فی سیکنڈ کے لگ بھگ ہے لیکن 2017ع تک فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کی رفتار صرف تین کلوبائٹ فی سیکنڈ تھی، جو موجودہ اوسط کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہے

ساؤتھ ایمپٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے حالیہ تجربات میں فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کے ذریعے ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کی 230 کلوبائٹ فی سیکنڈ رفتار حاصل کی ہے جو اگرچہ پہلے سے 75 گنا تیز رفتار ہے لیکن اب بھی اتنی زیادہ نہیں کہ عملی استعمال کے قابل ہوسکے؛ کیونکہ نئے تجربات میں شفاف سلیکا کے ایک مربع انچ والے ٹکڑے میں پانچ گیگابائٹ ڈیٹا لکھنے میں کئی دن لگ گئے

اس سب کے باوجود، یہ فائیو ڈی آپٹیکل اسٹوریج کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے جو بتدریج بہتر ہوتے ہوئے سیکڑوں ٹیرابائٹ گنجائش والی کمرشل ڈی وی ڈیز کو حقیقت کا روپ دے سکتا ہے.

Tags:

1TB500TB
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ سے اغواء ہونے والی گیارہ سالہ بچی پنجاب سے بازیاب، ملزم گرفتار

Next

کووِڈ-19 سے بچاؤ میں ڈپریشن کی سستی دوا بھی مفید قرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme