پشاور : مہنگے داموں فروخت ہونے والے چلغوزے کی قیمت میں دو ماہ کے اندر بڑی کمی واقع ہوئی ہے، چلغوزہ اب چھ ہزار چار سو روپے کلو سے کم ہو کر تین ہزار چھ سو روپے کلو پر آ گیا ہے
جبکہ دو ماہ قبل چلغوزہ دس ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند ہفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا
اس بڑی کمی کے حوالے سے مقامی تاجر سعید خان کہنا ہے قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے، اگر چین و دیگر ممالک کو برآمد نہ ہوا تو قیمت مزید کم ہو سکتی ہے.