دو سال میں انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے علاوہ تمام ٹیکس ختم کردیں گے، شوکت ترین

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہلہے کہ اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے، باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ملکی آبادی کا 60 فیصد تیس سال سے کم عمر ہے، انسانی وسائل پر سرمایہ کاری سے ترقی ہوگی، کامیاب جوان پروگرام کی بنیاد چھوٹے قرض پر رکھی گئی ہے

شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی آمدن سے متعلق تمام معلومات مل چکی ہیں. ایف بی آر اور نادرا کا ڈیٹا ایک ہوگیا ہے. حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو آسان بنا رہے ہیں، اگلے دو سال میں صرف دو ٹیکسز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی لاگو ہوں گے، باقی تمام ٹیکسز کا خاتمہ کر دیا جائے گا

مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس لینا حکومت کا حق ہے، ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی مداخلت ختم کردی، ساٹھ کی دہائی میں پاکستان چوتھی بڑی معاشی طاقت تھا، ہمیں معاشی طاقت کو واپس لانا اور عالمی اداروں پر انحصار ختم کرنا ہے، ہم ٹیکس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، ٹیکس دہندگان کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا لیکن ٹیکس سب کو دینا ہوگا، یہ بھول جائیں کہ ٹیکس نہیں دینا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close