Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پانی پینے کا مگ، جو ایئرکنڈیشنر بھی ہے!

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2021 2 Min Read
0

لندن : اس وقت ایک چھوٹی اور دلچسپ ایجاد کراؤڈ فنڈنگ کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ یہ ایجادمشروب پینے والا ایک مگ ہے، جس میں ایک بیٹری نصب ہے، جو اسے دستی ایئرکنڈیشنر بھی بناتی ہے

تفصیلات کے مطابق اسے اے سی مگ کا نام دیا گیا ہے جس میں کئی چینل سے ٹھنڈی ہوا باہر خارج ہوتی ہے اور آس پاس کے ماحول کی گرمی سات درجے سینٹی گریڈ تک کم کر سکتی ہے۔ اس کے اندر اسٹین لیس اسٹیل لگا ہے جو ہوا کو ٹھنڈا رکھتے ہوئے باہر پھینکنے میں مدد دیتا ہے

اس کا بٹن دبانے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس سے ٹھنڈی ہوا خارج ہونے لگتی ہے، جو فوری طور پر ٹھنڈک کا احساس دلاتی ہے. ہوا پھینکنے کی جھری پندرہ درجے پر خمیدہ ہے، جو مقررہ جگہ پر ہوا ڈالتی ہے۔ اس لیے مگ کو ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے میز پر رکھ کر چہرے کی جانب ہوا کا رخ کیا جا سکتا ہے

مگ سے خارج ہونے والی ہوا کی رفتار تین میٹر فی سیکنڈ ہے اور ہوا پھینکنے کے عمل کو تین طرح سے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ اے سی مگ کے اندر برف کے ٹکڑے یا کیوبس رکھتے ہیں، تو فوری طور پر ٹھنڈی ہوا کا اخراج شروع ہوجاتا ہے

اگر آپ گرم مشروب کو کچھ ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو مگ یہ کام کرسکتا ہے اور اس میں نصف لیٹر سے زائد مشروب یعنی 600 ملی لیٹر بھرکر رکھا جاسکتا ہے

ورزش کرنے یا جاگنگ کرنے کے عمل میں یہ مگ ایک طرف آپ کی پیاس بجھاتا ہے، تو دوسری جانب آپ کو سرد ہوا بھی فراہم کرتا رہتا ہے۔

یہ اے سی مگ 2600 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت چالیس منٹ تک ہوا فراہم کرتا رہتا ہے۔ اسے کسی بھی پاور بینک یا چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سب کے باوجود یہ مکمل طور پر واٹر پروف بھی ہے۔ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کی تعارفی قیمت 70 ڈالر رکھی گئی ہے.

Tags:

AC Water MugElectric Water MugWater Mug
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے کیوریٹر کو سٹے بازوں نے قتل کیا ؟

Next

دو سال میں انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے علاوہ تمام ٹیکس ختم کردیں گے، شوکت ترین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme