اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا مجھے علم نہیں ہے
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا میں مذاکرات کا حامی ہوں، تمام لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں، میں پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا، میں خون ریزی یا خون خرابے کا حامی نہیں ہوں
ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ جب لفافہ کھلے گا تو پوری قوم کو پتہ چل جائے گا کہ کیا معاہدہ ہوا ہے، میں حلفیہ کہتا ہوں کہ مجھے نہیں پتا ٹی ایل پی کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے پہلے معاہدے میں شامل تھا اور اپنے دستخط پر قائم ہوں.