Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

دوران شوٹنگ خاتون کی ہلاکت پر اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2021 2 Min Read
0

لاس اینجلس : گزشتہ ماہ فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون کی فائرنگ سے ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی تھی، جس پر اب وہ مشکل میں پھنس گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم کے کریو نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔ عملے کے ایک رکن نے ایلک بالڈون اور فلم ’رسٹ‘ کے پروڈیوسرز کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ دائر کیا ہے

فلم کے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے امریکی شہر لاس اینجلس میں دائر کردہ مقدمے میں پروڈیوسرز اور دیگر ملزمان پر حفاظتی اقدامات کے نفاذ میں ناکام رہنے اور گولیوں سے بھرے ریوالور کا رخ زندہ انسانوں کی طرف کرنے کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے ہیں

یہ اس واقعے پر دائر کردہ پہلا مقدمہ ہے۔ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس تاحال معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور کسی کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکیس اکتوبر کو ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، کہ اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود خاتون سنیماٹو گرافر بیالیس سالہ ہیلینا ہِچنس ہلاک اور ہدایت کار جول سوزا زخمی ہوگئے تھے

اس واقعے کا مقدمہ دائر کرنے والے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی ایک شاندار فن ہے، لیکن دوسروں کی تفریح کی خاطر کسی کو مرنا نہیں چاہیے، انتظامیہ کو کسی صورت سیٹ پر اصل گولیاں استعمال نہیں کرنی چاہئیں تھیں

سارجیو سیوتنو واقعے کے وقت وہاں موجود تھے اور وہ اس کے عینی گواہ ہیں، سینے پر گولی لگنے کے بعد انہوں نے ہی ہیلینا ہِچنس کو اٹھایا تھا

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ منظر ساری زندگی انہیں پریشان کرتا رہے گا

مقدمے میں اداکار اور پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ اسلحے کی انچارج حنا گوتریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے ریہرسل کے دوران اداکار الیک بالڈون کو پستول پکڑائی تھی.

Tags:

Alec BaldwinHollywood
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلاول کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، اہم فیصلے

Next

پی ٹی آئی ارکان کے حوالے سے آفتاب شیر پاؤ کا بڑا دعویٰ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme