گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں شہری کے گمشدہ تیس لاکھ روپے لوٹا دیے
پولیس ترجمان کے مطابق شہری عدیل کو سڑک پر ایک لفافے میں تیس لاکھ روپے ملے، جو اس نے پولیس کے حوالے کر دیئے، پولیس نے مالک کو تلاش کر کے رقم اس کے حوالے کر دی
رقم لوٹانے والے عدیل نامی شخص کو آئی جی پنجاب نے اپنا مہمان بنایا اور انعام دیا
اس حوالے سے پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہری عدیل کی ایمانداری پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اسے اپنے دفتر مدعو کیا، چائے پلائی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور اپنی جیب سے انعام دیا
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدیل اشرف جیسے شہری معاشرے کا اثاثہ اور اصلی ہیرو ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے.