Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایل سلواڈور میں بٹ کوائن سٹی کا منصوبہ، جہاں کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا

By Akhtar Rasool
نومبر 22, 2021 2 Min Read
0

سان سلواڈور : وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں بٹ کوائن کی سرمایہ کاری اور استعمال ہونے لگا ہے، مگر وسطی امریکا میں ایک ایسا ملک بھی ہے، جہاں باقاعدہ طور پر بٹ کوائن پر مبنی ایک پورا شہر بنانے کا منصوبہ ہے

بٹ کوائن سٹی نامی یہ شہر ایل سلواڈور میں بنایا جا رہا ہے. یہ شہر کوائن کی طرح ایک دائرے کی شکل میں ہوگا اور یہاں کسی قسم کا کوئی بھی انکم، پراپرٹی یا پے رول ٹیکس لاگو نہیں ہوگا

اس حوالے سے ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے کا کہنا ہے کہ اس شہر میں رہائشی اور کاروباری علاقے، ریستوران، ایئرپورٹ، بندرگاہ اور ریل سروس کی سہولیات ہونگی

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہفتے کے روز بٹ کوائن کو فروغ دینے کی تقریب کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر بوکیلے کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن سٹی کو توانائی ایک آتش فشاں سے فراہم کی جائے گی

کوائن ڈیسک نامی کاروباری ویب سائٹ نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ شہر خلیج فونسیکا کے ساتھ ایک آتش فشاں کے قریب قائم کیا جائے گا

حکومت کا ارادہ ہے کہ آتش فشاں کے قریب ایک پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس سے شہر اور بٹ کوائن مائننگ کے لیے توانائی فراہم کی جائے گی

صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایل سلواڈور کی حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ ایک ارب امریکی ڈالر کا ’بٹ کوائن بونڈ‘ جاری کرے گی، جس میں سے پچاس کروڑ ڈالر شہر کے لیے مطلوب توانائی اور مائننگ کے انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جبکہ باقی کے پچاس کروڑ ڈالر مزید بٹ کوائن خریدنے میں استعمال ہوں گے.

Tags:

Crypto City
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناسا کا ’خود کش خلائی جہاز‘ آسمانی چٹان پر حملہ کرنے کو تیار

Next

کولمبیئن تاجر نے حشرات کی خرید و فروخت کے لیے نئی کرپٹو کرنسی ایجاد کر لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme